ETV Bharat / city

جے پور:خصوصی آپریشن میں 150 سے زیادہ ملزم گرفتار

author img

By

Published : Oct 10, 2021, 8:29 AM IST

راجستھان کے جے پور پولیس نے علی الصبح بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ساتھ کئی جگہوں پر چھاپہ ماری کی، جس میں 150 ملزمین کو ممنوعہ سامان کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔

Jaipur: More than 150 criminals arrested in special operation
Jaipur: More than 150 criminals arrested in special operation

جے پور: ایڈیشنل پولیس کمشنر اجے پال لامبہ نے آج صبح چار بجے سے چلائے گئے پولیس کی خصوصی آپریشن کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ جے پور شہر میں ایسے ملزم جو ہتھیاروں کے ساتھ واردات کو انجام دیتے ہیں، گلی محلوں میں خوف پیدا کرتے ہیں، ویسے 150 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے

انہوں نے بتایا کہ ایک خاص آپریشن چلایا گیا تھا، اور ملزمین کے 341 ٹھکانوں پر دبش کی کاروائی عمل میں لائی گئی، کارروائی کو پوری طرح سے خفیہ طور پر عمل میں لایا گیا۔

انہوں نے بتایا کے پولیس کی طرف سے چلائے گئے خاص آپریشن میں 150 سے زیادہ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے، 21 مقدمہ درج کیے گئے ہیں، 68 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے اور ان تمام لوگوں کے پاس سے ہتھیار، شراب سمیت دیگر چیزوں کو برآمد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جے پور: تہواروں کے پیشِ نظر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ پولیس کی میٹنگ

دہلی فسادات: ایک اور مسلم نوجوان کی رہائی

انہوں نے بتایا کہ پولیس کا یہ خاص آپریشن آنے والے تہواروں کے مد نظر چلایا گیا ہے اور مستقبل میں بھی آپریشن پولیس کی جانب سے جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.