ETV Bharat / city

جئے پور: مہاجر مزدوروں کے درمیان کھانا تقسیم

author img

By

Published : May 26, 2020, 11:01 AM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جےپور کے ریلوے اسٹیشن پر گذشتہ شب ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مہاجر مزدوں کے درمیان کھانے کے پیکٹز تقسیم کیے گئے۔

jaipur: helping hand foundation and jamaat islami distributed food packets
jaipur: helping hand foundation and jamaat islami distributed food packets

خیال رہے کہ ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاؤن کے درمیان ملک بھر سے مہاجر مزدوروں کا اپنے آبائی وطن جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ شب جئے پور سے گورکھپور کے لیے مہاجر مزدوروں کا ایک قافلہ روانہ ہوا جہیں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی ہند کی جانب کھانے کا پیکٹ دیا گیا۔

ویڈیو

ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن کے نائب صدر نعیم ربّانی نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو گھر بھیجنے کے لیے جو خاص ٹرین مہیا کروائی گئی ہے ان ٹرینوں میں سے ایک ٹرین آج جے پور سے گورکھپور جارہی ہے جس میں تقریباً 1800 کے قریب مسافرین سوار ہیں۔ ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی ہند ان مسافروں کے درمیان کھانے کا پیٹ تقسیم کررہی ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ عید کی مناسبت سے ہم کھانے کے پیکٹ میں پوری سبزی کے علاوہ خوش میوے سے تیار کردہ زردہ بھی دے رہیں'۔

جماعت اسلامی ہند کے ممبر محمد رمضان نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند کے کارکنان یہاں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور تمام لوگوں تک کھانا پانی تقسیم کررہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.