ETV Bharat / city

حیدرآباد: بارش کے سبب کئی علاقے زیرِ آب

author img

By

Published : Sep 28, 2021, 10:02 AM IST

گذشتہ سال طوفانی بارش کے سبب حیدرآباد میں 20 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ شاہین نگر، بابا نگر، عثمان نگر سمیت دیگر کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کا بجٹ جاری کیا گیا- لیکن اس بجٹ کا استعمال نہیں کیا گیا۔

زیرِ آب
زیرِ آب

حیدر آباد میں مسلسل ہورہی بارش سے کئی علاقے زیرِ آب ہوچکے ہیں۔ عوام اس بارش سے پریشان ہیں۔ شہر کے ٹولی چوکی، کارواں، گولکنڈہ، لنگرہاوس، نامپلی، ملک پیٹ، سعید آباد، بہادر پورہ ،کشن باغ، وٹے پلی، شاستری پورم، رمنس پورہ،چندولال باردری، شاہ علی بنڈہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش کے سبب لوگ پریشان ہیں۔ بارش کی وجہ سے کئی مکانات گر چکے ہیں۔

بارش

گذشتہ سال طوفانی بارش کے سبب حیدرآباد میں 20 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ شاہین نگر، بابا نگر، عثمان نگر سمیت دیگرکئی علاقوں میں بڑے پیمانے پرتباہی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ حکومت کی جانب سے کروڑوں روپے کا بجٹ جاری کیا گیا- لکین اس بجٹ کا استعمال نہیں کیاگیا۔بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایاگیاہے اور نہ ہی کوئی منصوبہ سازی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

Cyclone Gulab: آندھراپردیش اور تلنگانہ میں موسلادھار بارش

لوگوں کا کہنا ہے حکومت کو چاہیے کہ عوام کو بارش کے پانی سے نجات دلانے کے لئے فوری طور پر قدم اٹھائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.