ETV Bharat / city

گیا میں دو گروپ کے مابین تصادم

author img

By

Published : May 15, 2020, 12:24 PM IST

شہر گیا کے پھلگوندی میں جوا کھیلنے کے دوران دو گروپ میں تصادم ہو گیا، اس دوران دونوں جانب سے پتھر بازی ہوئی اور گولیاں بھی چلیں۔

گیا میں دوگروپ کے مابین تصادم
گیا میں دوگروپ کے مابین تصادم

ریاست بہار کے گیا شہر میں کئی ایسے مقامات ہیں جہاں پر سٹے بازی اور لاٹری کھلے عام کھیلی جاتی ہیں، ان سب میں سب سے زیادہ محفوظ علاقہ پنچایتی اکھاڑا، اقبال نگر، لکھی باغ کا ہے جہاں پھلگو ندی کے کنارے پر بیٹھ کر جوا کھیلا جاتا ہے اور لاٹری لگائی جاتی ہے۔

آج بھی پنچایتی اکھاڑا پھلگوندی پر بنے ریلوے پل کے نیچے جوا کھیلا جا رہا تھا جس میں پنچایتی اکھاڑا، اقبال نگر اور لکھی باغ کے کچھ لوگ شامل تھے، جوا کھیلنے کے دوران دو گروپ میں جھڑپ ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملے نے اتنا طول پکڑ لیا کہ دونوں طرف سے کئی راونڈ گولیوں کے چلنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

فائرنگ کی خبر ملتے ہی کوتوالی اور مفصل تھانے کی پولیس موقعہ واردات پر پہنچی، حالانکہ پولیس کے آنے کی اطلاع ملتے ہی وہاں سے بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

تھانہ انچارج کوتوالی کے مطابق پولیس معاملے کی تحقیقات کر کے جواریوں کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے، اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.