ETV Bharat / city

مقابلہ جاتی امتحانات میں پرچہ لیک کے معاملے میں پانچ گرفتار

author img

By

Published : Dec 17, 2020, 10:34 PM IST

5 arrested for police exam question paper leaked
5 arrested for police exam question paper leaked

بہار کے ضلع گیا میں پولیس مقابلی جاتی امتحان سے قبل ممکنہ پرچہ لیک کرنے کا معاملہ سامنے آیاہے۔ پولیس نے اس معاملے میں ایک سپاہی اور دیگر چار شخص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون امیدوار بھی شامل ہے۔

مرکزی سلیکشن کونسل سپاہی بھرتی کے ذریعے ' جنگل محافظ' سپاہی کے عہدے کے لیے منعقد امتحان میں ممکنہ سوالات اور اسکے جواب لیک کر نے کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ حالانکہ ابھی یہ تصدیق نہیں ہوا ہے کہ امتحان میں پوچھے گئے سوالات اور اس کے جوابات واٹس ایپ گروپ پر پھیجے گئے تھے یا نہیں۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔ اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ جس میں سے ایک کا تعلق پولیس محکمہ سے ہی ہے۔ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے ممکنہ سوالات اور اس کے جواب امتحان دینے والے امیدواروں کو پہنچائے گئے تھے۔


اس کے بدلے امیدواروں سے موٹی رقم لیے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ اس ضمن میں سی ٹی ایس پی راکیش کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سپاہی بھرتی امتحان میں ممکنہ سوالات اور اس کے جواب کچھ لوگوں کے ذریعے واٹس ایپ گروپ کے توسط سے امیدوار تک پہنچائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی گئیں تو معاملہ صحیح پایا گیا جس کے بعد پولیس کے ذریعے کارروائی کی گئی ہے۔'


اس معاملے میں امت کمار تھانہ اتری، شیو راج کمار چنوتی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی کے مطابق امت کمار کے موبائل کو بھی ضبط کیا گیا جس میں سوال اور جواب کی کاپی سمیت امیدواروں کے ایڈمیٹ کارڈ پائے گئے ہیں۔


سوال کے حل کے لیے 15 ہزار سے 50 ہزار تک کی رقم پر ہوئی تھی ڈیل


انہوں نے بتایا کہ' اس معاملے میں امت کمار کی نشاندہی پر بہٹا میں تعینات سپاہی رنجیت کمار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ رنجیت نے ہی سوال نامہ اور اسکے جواب کے تعلق سے کاپی دستیاب کرائی تھی۔ رنجیت نے تحقیقات کے دوران پولیس کو مختلف ذرائع سے سوال حاصل ہونے کی بات کہی ہے۔'


اس کے علاوہ اورنگ آباد سے تعلق رکھنے والے پرشانت کمار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پرشانت امتحان دینے پہنچا تھا اور اسکے پاس سے بھی سوال نامہ امتحان سے پہلے کے وقت کا وصول ہوا ہے۔ اس کے علاوہ سنجے سنگھ یادو کالج سے ایک خاتون امیدوار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے پاس سے امتحان ہال میں موبائل فون بھی برآمد ہوئے تھے۔ اس معاملے میں رام پور تھانہ میں کیس نمبر 391 درج کیا گیا ہے جس میں مختلف دفعات لگائے گئے ہیں۔'


سیٹی ایس پی نے بتایا کہ ضبطِ موبائل فون کی فورنسک جانچ بھی کرائی جائیگی۔ تحقیقات کے دوران جو بھی بات سامنے آئیگی اسکے تحت آگے کی کارروائی ہوگی۔ اگر اصل سوال نامہ ہوا تو ضلع پولیس کونسل کو امتحان منسوخ کرنے کی سفارش کریگی۔


واضح رہے کہ گزشتہ کل بدھ کو دو نشستوں میں یہ امتحان ہوا پہلی نشست میں بارہ ہزار 117 امیدواروں میں دس ہزار چار سو اکیس امیدوار شامل ہوئے۔ جبکہ دوسری نشست میں 12 ہزار ایک سو سولہ امیدواروں میں 10 ہزار 674 امیدوار شامل ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.