ETV Bharat / city

Transport Unions Strike: ٹرانسپورٹ یونینز نے مرکزی حکومت کے خلاف یکم اپریل کو چکہ جام کرنے کا اعلان کیا

author img

By

Published : Mar 19, 2022, 6:54 PM IST

نئی دہلی میں کئی ریاستوں کے ٹرانسپورٹ یونینوں نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے خلاف یکم اپریل کو احتجاج کریں گے۔ یونینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کچھ خاص کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے قدم اٹھائی ہے Transport Unions to go on Strike۔

Transport unions go on strike
Transport unions go on strike

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے اعلان کے بعد اب ٹرانسپورٹ یونینوں نے حکومت کے خلاف یکم اپریل کو دہلی این سی آر میں چکہ جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس احتجاج میں سپریم کورٹ کے معروف وکیل محمود پراچہ نے بھی اپنی وکلاء کی ٹیم کے ساتھ انہیں حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔
دارالحکومت دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں آج دہلی اور این سی آر کے ٹرانسپورٹ یونینوں کی جانب سے ممبران کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں یہ اعلان کیا گیا کہ 1 اپریل کو دہلی این سی آر کے تمام ٹرانسپورٹ یونینیں ہڑتال کریں گی Press Club of India۔اس پریس کانفرنس کا انعقاد دہلی این سی آر ٹرانسپورٹ ایکتا منچ کے بینر تلے کیا گیا تھا۔ جس میں دہلی، اتر پردیش اور ہریانہ میں ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے منسلک افراد جمع ہوئے۔ یونینوں کا کہنا تھا کہ سرکار کی اسکریپنگ پالیسی جس کے ذریعے 10 اور 15 سال پرانی گاڑیوں کو سڑک پر چلنے پر پابندی لگائی گئی ہے وہ سرا سر غلط ہے جس کی ہم سب پر زور مخالفت کرتے ہیں۔اس موقع پر مجموعی طور پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں 30 کروڑ افراد ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ مرکزی حکومت 10 سال پرانی ڈیزل کی گاڑی اور 15 سال پرانی پیٹرول گاڑیوں کو اسکریپنگ کرکے 30 کروڑ لوگوں کی کمر توڑنے میں لگی ہوئی ہے۔سرکار پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ حکومت بڑے کاروباریوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایسا کر رہی ہے۔ جیسے اولا، اوبر کے ذریعے تمام لوگوں کو غلام بنا دیا جائے۔ اسی طرح اب ٹرانسپورٹ کاروباریوں کے کاروبار کو ختم کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔مزید پڑھیں:


ٹرانسپورٹ یونینوں نے کہا کہ اگر سرکار یہ قدم فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے اٹھا رہی ہے تو سرکار کو گاڑی کے بجائے انجن کو تبدیل کر اسے سی این جی پر چلانے کے لیے مزید 10 برس کی مہلت دینی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.