ETV Bharat / city

ایودھیا کی مفت تیرتھ یاترا کرائے گی دہلی حکومت

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 9:55 AM IST

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت پہلے ہی کئی مقامات کے درشن کرانے کی اسکیم چلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح کابینہ کی میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں رام جنم بھومی ایودھیا کو یاترا کی فہرست میں شامل کرنے پر فیصلہ لیا گیا ہے۔

اروند کیجریوال
اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی(اے اے پی) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج رام جنم بھومی ایودھیا میں رام للا ہنومان گڑھی میں ہنومان کی پوجا کرکے لوٹنے کے بعد دہلی میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ اب دہلی کے تمام معمر افراد مفت ایودھیا جاسکیں گے اور رام جنم بھومی کا دورہ کرسکیں گے۔

دہلی حکومت

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پہلے ہی کئی مقامات کے درشن کرانے کی اسکیم چلارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح کابینہ کی میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں رام جنم بھومی ایودھیا کو یاترا کی فہرست میں شامل کرنے پر فیصلہ لیا گیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اگر اترپردیش میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو اترپردیش کے باشندوں کو ایودھیا کی مفت یاترا کرائیں گے۔
انہو ں نے کہا کہ وہ ایودھیا میں بھگوان شری رام سے پرارتھنا کی کہ بھگوان رام مجھے یہ صلاحیت اور طاقت دے کہ میں زیادہ سے زیادہ ہم وطنوں کو یہاں لاؤں اور انہیں دیکھ سکوں۔

اس دوران عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن اور اترپردیش کے پارٹی انچارج سنجے سنگھ، ریاستی صدر سبھاجیت سنگھ سمیت پارٹی کے کئی سینئر رہنماؤں اور کارکنان نے رام للا کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہر بھارتی کو بھگوان رام کے درشن کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ را جنم بھومی آئیں اور بھگوان رام کا درشن کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.