ETV Bharat / city

Hunar Haat Inauguration in Delhi: دہلی میں 35 ویں "ہنر ہاٹ" کی افتتاحی تقریب عمل میں آئی

author img

By

Published : Dec 23, 2021, 8:01 PM IST

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی Union Minister for Minority Affairs Mukhtar Abbas Naqvi نے کہا کہ "ہنر ہاٹ" ملک کے دستکاری کے ورثے کے "تحفظ اور فروغ کا بہترین منصوبہ" ہے. "ہنر ہاٹ" کے ذریعے دستکاروں اور فنکاروں کو کام اور نام Artisans and Artists دونوں مل رہے ہیں۔

دہلی میں 35 ویں "ہنر ہاٹ" کی افتتاحی تقریب عمل میں آئی
دہلی میں 35 ویں "ہنر ہاٹ" کی افتتاحی تقریب عمل میں آئی

مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی میں ہنڑ ہاٹ کی افتتاحی تقریب Inauguration Ceremony of Huna Haat in Delhi کا انعقاد عمل میں آیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہنر ہاٹ" ملک کے دستکاری کے ورثے کے "تحفظ اور فروغ کا بہترین منصوبہ" ہے. "ہنر ہاٹ" کے ذریعے دستکاروں اور فنکاروں کو کام اور نام دونوں مل رہے ہیں۔

نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت والی حکومت ملک کے ٹیلنٹ کے ورثے کو نئی توانائی New Energy to The Country's Talent Heritage کے ساتھ ساتھ ایک بازار بھی فراہم کر رہی ہے. 35ویں "ہنر ہاٹ" کے افتتاح کے موقع پر سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر ہرش وردھن ارکان پارلیمنٹ منوج تیواری اور پرویش سنگھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

دہلی میں 35 ویں "ہنر ہاٹ" کی افتتاحی تقریب عمل میں آئی

23 دسمبر 2021 سے 5 جنوری 2022 تک چلنے والے اس "ہنر ہاٹ" میں ملک کی 30 سے ​​زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 700 سے زیادہ کاریگر اور روایتی کھانوں کے ماہر حصہ لے رہے ہیں۔

نقوی نے کہا کہ "ہنر ہاٹ" نے گزشتہ 6 برسوں کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ دستکاروں، کاریگروں اور ان سے وابستہ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ ان میں سے 40 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں۔جے ایل این اسٹیڈیم میں منعقدہ "ہنر ہاٹ" میں کووڈ سے متعلق تمام رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ "ہنر ہاٹ" میں داخلہ ماسک کے ساتھ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ "ہنر ہاٹ" میں آسام، بہار، آندھرا پردیش، گجرات، لداخ، پنجاب، جموں و کشمیر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اتر پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، میگھالیہ، دہلی، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، مغربی بنگال ، منی پور، گوا، پڈوچیری، چھتیس گڑھ، تلنگانہ، چندی گڑھ، ہریانہ اور 30 ​​سے ​​زیادہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 700 سے زیادہ کاریگر اس ہنر ہاٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ یہ فنکار اپنے ساتھ ہاتھ سے بنی شاندار اور نایاب دیسی مصنوعات لائے ہیں۔

اس ’’ہنر ہاٹ‘‘ میں پنکج اداس، الطاف راجہ، دلیر مہدی، سریش واڈیکر، سدیش بھوسلے، کویتا کرشنا مورتی، امیت کمار، منوج تیواری، پون سنگھ، بھومی ترویدی، موہت کھنہ، جسویر جسی، پریا ملک، ریکھا راج اور دیگر مشہور شخصیات شامل ہیں۔ جسے زائرین فنکاروں کے مختلف ثقافتی گانوں کے موسیقی کے پروگرام معروف اداکار پونیت اسار، گوفی پینٹل اور دیگر فنکاروں کے تاریخی "مہابھارت" سیریل کو اسٹیج پر پیش کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.