ETV Bharat / city

Free Library for Girls in Delhi: دہلی کے چوہان بانگر وارڈ میں لڑکیوں کے لیے مفت لائبریری کا افتتاح

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 12:11 PM IST

لائبریری کی اہمیت و افادیت سے کسی کو انکار نہیں ہے۔ اسی کے مدنظر قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ چوہان بانگر Chauhan Bangar Delhi وارڈ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام گرلز لائبریری Dr. APJ Abdul Kalam Girls Library in Delhi کا افتتاح سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد Chaudhry Mateen Ahmed Former Member Assembly Delhi کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ لائبریری ہفتے کے ساتوں دن کُھلی ہوگی جہاں خواتین مفت داخلہ اور مطالہ کر سکتی ہیں۔ یہاں بیک وقت بڑی تعداد میں لڑکیاں مطالعہ اور مذہبی امور بھی ادا کر سکتی ہیں۔

Inauguration Free Library for Girls in Delhi
Inauguration Free Library for Girls in Delhi

شمالی دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ چوہان بانگر وارڈ سے کونسلر اور بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد کے تعاون سے شروع کی گئی خواتین کے لیے ایک عالیشان لائبریری کا افتتاح سیلم کے سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد Chaudhry Mateen Ahmed Former Member Assembly Delhi کے ہاتھوں ورچول طریقہ سے عمل میں آیا۔


اس موقع پر چودھری متین احمد نے کہا کہ کونسلر زبیر احمد نے چوہان بانگر وارڈ کی بطخ والی گلی میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام گرلز لائبریری تیار کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چودھری زبیر احمد نے جو وعدہ کیا ان کو آج پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں جگہ کی کمی یا پھر شور و غل کی وجہ سے خواتین کو مطالعہ کرنے میں دشواری پیش آتی تھی ان کے لئے یہ لائبریری نئے سال کا بیش قیمتی تحفہ ہے۔
کونسلر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ سیلم پور اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والا چوہان بانگر وارڈ مسلم اکثریتی وارڈ Chauhan Bangar ward Muslim Majority ward ہے، جہاں برسوں سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ایک لائبریری لڑکیوں کے لئے قائم کی جائے۔ جو آج پورا ہوگیا۔

تعلیمِ نسواں کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کے تئیں کچھ سال قبل سماج میں بالخصوص مخالفین میں بڑی تعداد ایسے لوگوں کی رہی ہے جو تعلیم نسواں کے مفہوم کو ہی نہیں سمجھے۔

انہوں نے کہا کہ آج چوہان بانگر میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام گرلز لائبریری Dr. APJ Abdul Kalam Girls Library شروع کر دی گئی ہے۔ جس سے لڑکیوں کے علم میں مزید اضافہ ہوگا۔ لائبریری میں تقریباً 60 سے 70 لڑکیاں بیک وقت بآسانی مطالعہ کر سکتی ہیں۔ لائبریری میں دینی تعلیم سے لے کر عصری تعلیم Religious and Modern Education کی اہم کتابیں موجود ہیں۔ لائبریری میں وضو خانہ، نماز کے لئے جگہ کا خاص انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ نماز بھی ادا کی جاسکے۔

مزید پڑھیں:


چودھری زبیر احمد Chaudhry Zubair Ahmed Delhi نے بتایا کہ اس لائبریری کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہفتہ کے سبھی دن کھلی رہے گی اور کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.