ETV Bharat / city

دہلی: سو سے زائد دکانداروں پرایف آئی آر درج

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 3:33 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں صارفین کے درمیان سماجی دوری کا خیال نہ رکھنے والے اوراپنی دکانوں کے باہر بھیڑ اکٹھا کرانے والے دکانداروں کے خلاف دہلی پولیس نے ایف آئی آردرج کیا ہے، جبکہ اس سے قبل پولیس نے تمام دکانداروں کو بھی مطلع کیا تھا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کاروائی کی جا ئے گی۔

دہلی:سو سے زائد دکانداروں پر ایف آئی آر درج
دہلی:سو سے زائد دکانداروں پر ایف آئی آر درج

ایک جانب جہاں مرکزی اور ریاستی حکومتیں کورونا وائرس کے تعلق سے احتیاط برتنے کا حکم دے رہی ہیں پولیس اہلکاروں کی تعینانتی میں مزید اضافے کے ساتھ انہیں سختی سے لوگوں کو باہر نکلنے سے روکا جا رہا ہے۔

لیکن ان تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ دارالحکومت میں پولیس سماجی دوری نہ برتنے والوں پر سخت ایکشن لے رہی ہے۔

دہلی پولیس نے تقریبا 100 سے زائد ایسے دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، جن کی دکانوں میں لوگوں کا ہجوم تھا۔

لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ حکومت نے سماجی دوری بنائے رکھنے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھی سخت قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

ایک طرف جہاں لوگوں سے گھر کے اندر ہی رہنے کو کہا گیا ہے ، وہیں دوسری طرف ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ہر جگہ پر سماجی دوری کا بھی خیال رکھیں۔

خواہ وہ راشن کی دکان ہو، ہو ٹلز یا پھر دودھ کی دکان۔ بیشتر مقامات پر بھی اس کی پیروی کی جارہی ہے ، لیکن کچھ جگہوں پر بھی خلاف ورزی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

دہلی پولیس کی طرف سے لاک ڈاؤن کے آغاز میں دکانداروں کو سخت ہدایت دی گئی تھی کہ وہ بھیڑ کو جمع نہ ہونے دیں۔ دکانوں کے باہر گول گول نشانات ایک میٹر کے فاصلے پر بنائے تھے، جہاں صارفین کو کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

دکانداروں کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اگر لوگ دکان پر جمع ہوں گے یا اگر صارفین نے سماجی دوری پر عمل نہیں کیا تو دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعدد جگہوں پر جب خلاف ورزی کا انکشاف ہوا تو سینئر عہدیداروں نے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

دہلی پولیس کی جانب سے مختلف اضلاع کے 100 سے زائد دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ وہ دوکاندار ہیں جن کے دکان کے باہر صارفین کا بے ترتیب ہجوم دیکھا گیا تھا۔ ان صارفین نے سماجی دوری کا خیال نہ رکھتے ہوئے دکانوں سے سامان خرید رہے تھے۔ پولیس نے ان دکانداروں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وباکورونا وائرس کے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ سماجی دوری بنانا بے حد اہم ہے، کیونکہ یہ وائرس بآسانی ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوجا تا ہے۔ لہذا ان حالات کے پیش نظر سماجی دوری کا اس وبا سے نمٹنے میں بڑا اہم رول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.