ETV Bharat / city

دہلی :آلودگی کم کرنے کے لیے 20 اینٹی اسماگ لگانے کا حکم

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 1:44 AM IST

ندہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ قومی دارلحکومت دہلی میں آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی میں پٹاخے پر پابندی لگائی تاکہ دھنواں نہ پھیلے اور فضائی آلودگی بہتر رہے، لیکن پھر بھی آلودگی بڑھ رہ رہی ہے۔

اینٹی اسماگ
اینٹی اسماگ

دہلی حکومت آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے متحرک ہے ۔ اور آلودگی پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔جمعہ کو وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے 20 اینٹی اسماگ گن لگانے کی ہدایت دی ہے۔ جس کی شروعات آئی ٹی او سے کی گئی ہے۔
گوپال رائے نے ایک ٹوئیٹ میں اس بات کی جانکاری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی دہلی میں بڑی تیزی سےبڑھ رہی ہے۔ حکومت نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی میں پٹاخے پر پابندی لگائی تاکہ دھنواں نہ پھیلے اور فضائی آلودگی بہتر رہے، لیکن پھر بھی آلودگی بڑھ رہ رہی ہے۔
گوپال رائے نے کہا کہ آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے 20 اینٹی اسماگ گن لگانے کے احکامات دیئے گئے ہیں جس کی شروعات آئی ٹی او سے کی جارہی ہے۔
گوپال رائے نے اینٹی اسماگ گن کا معائنہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ دہلی میں دیوالی کے بعد آلودگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ کے جج نے بھی آج تسلیم کیا کہ دہلی میں آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی میں سپریم کورٹ کا حکم نظرانداز، پابندی کے باوجود ہوئی آتش بازی

انہوں نے کہا کہ اگر دہلی میں کچھ ٹھیک ہے تو وہ ہے تقریب جہاں سب کچھ ٹھیک ہے لیکن اگر فضا کی بات کریں تو یہاں کی فضا انتہائی خراب ہے ۔

آج صبح ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے یہ باتیں کہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.