ETV Bharat / city

Delhi Pollution: آلودگی کنٹرول کرنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل

author img

By

Published : Dec 4, 2021, 6:04 PM IST

فضائی آلودگی کی روک تھام، آلودگی کے ذرائع پر کارروائی کے لیے Central Air Quality Management Commissionنے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو ہر ماہ کی پہلی اور 16 تاریخ کو کمیشن کو رپورٹ پیش کرے گی۔

Delhi Pollution
آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل

فضائی آلودگی Air Pollutionکی روک تھام کے لیے سینٹرل ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن Central Air Quality Management Commissionنے دہلی - این سی آر - میں ایک خصوصی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) تشکیل دی ہے۔

آلودگی کے ذرائع پر کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ٹاسک فورس ہر پندرہ دن بعد اپنی رپورٹ کمیشن کو پیش کرے گی۔ کمیشن نے جمعہ کو ایک حکم نامے میں، دہلی اور اتر پردیش، ہریانہ اور اتر پردیش کے این سی آر اضلاع کے لیے ٹاسک فورسز تشکیل دیں۔

سپیشل ٹاسک فورس کمیشن کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ احکامات کی تعمیل کی صورتحال پر عمل درآمد، نگرانی اور رپورٹنگ کے لیے ذمہ دار ہوگی۔ کمیشن نے واضح طور پر کہا ہے کہ ماضی قریب میں احکامات کی تعمیل نہ کرنے کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے پیش نظر دہلی-این سی آر میں افرادی قوت کی تقرری کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

این سی آر اور دہلی کی ہر ریاست کے لیے ٹاسک فورس کا ایک چیئرمین ہوگا، جو ریاستی حکومت کا سکریٹری ہو سکتا ہے۔ ایک رکن بھی ہوگا جو ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ- دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کا رکن ہوگا۔ تکنیکی ممبران جو سی پی سی بی کے نمائندے ہوں گے۔ کم از کم تین ممبران ہوں گے جو SPCB-DPCC کے تکنیکی یا انتظامی نمائندے ہوں گے۔

کمیشن نے ہدایات میں کہا ہے کہ تعمیل رپورٹ خصوصی ٹاسک فورس ہر ماہ کی پہلی اور 16 تاریخ کو پیش کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.