ETV Bharat / city

Delhi Municipal Corporation: دہلی کے تین کارپوریشنوں کو ضم کرنے کا بل لوک سبھا میں پیش

author img

By

Published : Mar 28, 2022, 5:12 PM IST

Delhi Municipal Corporation
Delhi Municipal Corporation

دہلی کی تین میونپسل کارپوریشن کو ایک کارپوریشن میں ضم کرنے والے بل کو لوک سبھا میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے پیش کیا، جس کی کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے مخالف کی۔ Delhi Municipal Corporation Bill۔

نئی دہلی: اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان آج لوک سبھا میں دہلی کے تین شہری اداروں کو ضم کرنے کی مجوزہ قرار داد پیش کی گئی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے 'دہلی میونسپل کارپوریشن (ترمیمی) بل 2022' پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی منظوری سے دہلی کے میونسپل نظام میں یکسانیت آئے گی، پالیسیاں ٹھوس ہوں گی اورملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی جیسے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل دہلی والوں کے مفاد میں ہے Modi govt tables Bill in Lok Sabha to merge 3 municipal corporations of Delhi۔

کانگریس اور ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکمراں پارٹی کی طرف سے قومی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی سازش ہے۔ عام آدمی پارٹی نے بھی بل کی مخالفت کی ہے، حالانکہ پارٹی کے رکن اسمبلی بھگونت مان کے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پارٹی کا ایوان میں کوئی رکن نہیں ہے۔ کانگریس کے منیش تیواری نے بل کو پارلیمنٹ کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا۔ ایس پی کے این کے پریم چندرن، کانگریس کے گورو گوگوئی اور بی ایس پی کے رتیش پانڈے نے بل پر اعتراض کیا اور اسے حکومت کی من مانی قرار دیا۔

معلوم ہو کہ دہلی میں 2012 میں جنوبی دہلی، مشرقی دہلی اور شمالی دہلی میونسپل کارپوریشنز کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اس سے پہلے میٹروپولیٹن میں صرف ایک میونسپل باڈی تھی۔ دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی بھی مرکز میں اس کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ ان اداروں کو یکجا کرنے کا فیصلہ بلدیاتی انتخابات سے عین قبل کیا گیا ہے۔ اس بل کی منظوری کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں دی گئی تھی۔ اس وقت دہلی کے تینوں کارپوریشنوں میں 272 وارڈ ہیں، جب کہ اس بل میں ان کو 250 تک محدود کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ سال 2007 میں دہلی کے مربوط میونسپل کارپوریشن میں وارڈوں کی کل تعداد 134 تھی جسے 2012 میں بڑھا کر 272 کر دیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں:



(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.