ETV Bharat / city

کورونا وائرس: اڈیشہ میں شفایابی کی شرح 61 فیصد

author img

By

Published : Aug 4, 2020, 5:48 PM IST

ریاست اڈیشہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 1384نئے مثبت معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد تقریبا 38،000 پہنچ چکی ہے وہیں شفایابی کی شرح 61 فیصد ہے۔

کورونا وائرس: اڈیشہ میں شفایابی کی شرح 61فیصد
کورونا وائرس: اڈیشہ میں شفایابی کی شرح 61فیصد

اڈیشہ میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے 1384 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 38,000 کے قریب پہنچ گئی ہے تاہم شفایابی کی شرح 61 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 37681 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید نو مریضوں کی ہلاکت سے ریاست میں اب تک اس وبائی مرض سے مرنے والوں کی تعداد 216 ہو گئی ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز ریاست کے 26 اضلاع سے کورونا وائرس کے 1383 معاملے رپورٹ ہوئے تھے۔ منگل کو تقریبا اتنی ہی تعداد میں نئے معاملے ریاست کے 28 اضلاع سے سامنے آئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نئے مریضوں میں سے 889 قرنطینہ مراکز سے سامنے آئے ہیں جبکہ باقی 495 مریض مقامی رابطہ کے معاملے ہیں۔

ضلع گنجم میں سب سے زیادہ 288 معاملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد کھوردا سے 201، کٹک سے 121، سمبل پور سے 82، کیونجھر سے 66، سندر گڑھ سے 64 اور کندھمال سے 62 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک 18لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں وہیں اس دوران 12لاکھ 35ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں، جبکہ 39ہزار سے زائد افراد اس وبائی مرض سے فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.