ETV Bharat / city

بھوپال: مرزا اسداللہ غالب کی 152 ویں برسی پر خراج تحسین پیش کیا گیا

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 8:26 PM IST

مرزا اسد اللہ خان غالب کی 152 ویں برسی کے موقع پر مجلس اقبال اور مولانا آزاد ریجنل سنٹر کے زیر اہتمام مرزا غالب کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

بھوپال: مرزا اسداللہ غالب کی 152 ویں برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا
بھوپال: مرزا اسداللہ غالب کی 152 ویں برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم مجلس اقبال اور مولانا آزاد اردو نیشنل سینٹر کے تعاون سے مرزا غالب کی 152 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مرزا غالب مغلیہ دور کے تاریخی شہر آگرہ میں 27 دسمبر 1769 میں پیدا ہوئے اور 15 فروری 1869 میں بھارت کے دارالحکومت دہلی میں وفات پائی۔

بھوپال: مرزا اسداللہ غالب کی 152 ویں برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا

مرزا غالب کے تعلق سے مقررین نے کہا کہ' مرزا غالب کی شاعری کو دو سو برس سے زیادہ کا عرصہ بیت ہو چکا ہے۔ تب سے اب تک ان کی حیات، شخصیت فارسی و اردو شاعری اور خطوط نگاری پر کئی زبانوں کے مستند ادبی دانشوروں کی مختلف زبانوں پر مبنی بے شمار مضامین اور تحقیقی کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

بلا مبالغہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ مرزا اسداللہ غالب اردو کے ایسے ممتاز شاعر ہیں جو آج تک اردو شاعری پر غالب ہیں اور انہیں خود بھی اس بات کا احساس تھا تبھی انہوں نے کہا تھا کہ'۔۔۔۔

ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھے

کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور

مزید پڑھیں : ہوئی مدت کہ غالبؔ مَر گیا پر یاد آتا ہے

غالب اپنی جدت پسندی اور انوکھے انداز بیاں زندگی کے تجربات و مشاہدات، فلسفہ اور فکر نو کو اپنی شاعری میں موتیوں کی طرح پرونے کے نادر اور منفرد فنی سحر انگیزی کی وجہ سے اتنی بلند مسند شاعری پر براجماں ہیں کہ ایک طویل مدت کے بعد بھی ان کے جیسا کوئی پیدا نہیں ہو سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.