ETV Bharat / city

ایف ڈی اے پرچہ لیک معاملے میں پولیس اہلکار سمیت دو گرفتار

author img

By

Published : Jan 28, 2021, 4:50 PM IST

ایف ڈی اے پرچہ لیک معاملے میں پولیس اہلکار سمیت دو گرفتار
ایف ڈی اے پرچہ لیک معاملے میں پولیس اہلکار سمیت دو گرفتار

کے پی سی فرسٹ ڈویژن اسسٹنٹ امتحانی پرچہ لیک معاملے کی تحقیقات کر رہی مرکزی کرائم برانچ نے اب تک کل 18 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

کرناٹک کے بینگلورو میں کے پی ایس سی فرسٹ ڈویژن اسسٹنٹ (ایف ڈی اے) امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے میں بدھ کو ایک پولیس کانسٹیبل سمیت دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

مرکزی کرائم برانچ (سی سی بی) نے گرفتار کئے گئے کے پی ایس سی دفتر میں تعینات کانسٹیبل مشتاق کو گرفتار کیا جو سی اے آر ہیڈ کوارٹر اور کے پی ایس کے اکاؤنٹنگ محکمہ میں کام کرنے والے وبسوراج کنبار کے ساتھ کام کرتا تھا۔ پرچہ لیک ہونے کے سبب یہ امتحان ملتوی کرنا پڑا تھا۔

جوائنٹ پولیس کمشنر (کرائم) سندیپ پاٹل نے بتایا کہ مشتاق بھی امتحان میں شامل ہونے والا تھا جس کے لئے اس نے اپنے دوست اور اسٹینوگرافر ثنا بیدی سے پرچہ لیا تھا۔ حراست میں لئے گئے رمیش ہیرا لال کے روم میٹ کنبار نے بھی پرچے لئے اور امتحان میں شامل ہونے والا تھا۔ ہیرا لال اور بیدی کے اقرار کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔

اس گرفتاری کے ساتھ ہی معاملے میں گرفتار کئے گئے لوگوں کی کل تعداد 18 ہوگئی ہے۔ کنبار اس معاملے میں گرفتار کیا گیا تیسرا کے پی ایس سی ملازم ہے۔

وزیر داخلہ بسو راج بومئی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کے پی ایس سی ایف ڈی اے پرچہ لیک ہونے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور اس کے کسی بھی قصوروار کو بخشا نہیں جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے سی سی بی افسران کو معاملے میں شامل سبھی لوگوں پر ضروری کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.