ETV Bharat / city

انسداد گئوکشی پر ہائی کورٹ کا عبوری حکم جاری

author img

By

Published : Jan 21, 2021, 9:26 AM IST

Updated : Jan 21, 2021, 1:32 PM IST

انسداد گئوکشی آرڈیننس کے خلاف سرکاری وکلاء نے ہائی کورٹ میں میمو داخل کیا جس کے بعد عدالت نے عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔

آرڈیننس کے ذریعے انسداد گئوکشی بل کو قانونی شکل دیدی ہے
آرڈیننس کے ذریعے انسداد گئوکشی بل کو قانونی شکل دیدی ہے

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں بھارتیہ جنتا پارٹی انسداد گئوکشی بل کو قانون ساز کونسل میں پاس کروانے میں ناکام رہی۔

انسداد گئوکشی پر ہائی کورٹ کا عبوری حکم نامہ

لہٰذا اب اس نے آرڈیننس کے ذریعے انسداد گئوکشی بل کو قانونی شکل دیدی ہے جو اب ریاست بھر میں نافذ بھی ہوچکا ہے۔

انسداد گئوکشی آرڈیننس کو چیلینج کرتے ہوئے مقامی سماجی کارکن عارف جمیل نے کرناٹک ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی تھی جس کی آج دوسری شنوائی ہوئی۔

انسداد گئوکشی پر ہائی کورٹ کا عبوری حکم نامہ
انسداد گئوکشی پر ہائی کورٹ کا عبوری حکم نامہ

یاد رہے کہ انسداد گئوکشی آرڈیننس کے سیکش پانچ کے تحت گئوکشی کرنے والے اور اس گوشت کا استعمال کرنے والوں کے لیے جو سزا متعین کی گئی ہے وہی سزا جانور کو بیچنے والوں کی بھی متعین کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شنوائی میں اس بات پر ہائی کورٹ نے بھی سخت اعتراض کیا تھا جس کے بعد سرکاری وکیل نے دو دنوں کا وقف طلب کیا تھا تاہم اسی میمو کو آج عدالت میں داخل کیا گیا ہے۔

انسداد گئوکشی پر ہائی کورٹ کا عبوری حکم نامہ
انسداد گئوکشی پر ہائی کورٹ کا عبوری حکم نامہ

کیس کی پیروی کررہے ایڈووکیٹ رحمت اللہ کوتوال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج کی شنوائی کے دوران بحث ہوئی جس کے بعد سرکاری وکیل ایڈووکیٹ جنرل نے ہائی کورٹ میں ایک میمو داخل کیا ہے۔

اس میمو میں یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ آرڈیننس کے سیکشن پانچ کے مطابق جانوروں کی نقل مکانی کرنے والوں پر پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

آرڈیننس کے ذریعے انسداد گئوکشی بل کو قانونی شکل دیدی ہے
آرڈیننس کے ذریعے انسداد گئوکشی بل کو قانونی شکل دیدی ہے

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل نے کورٹ سے چار ہفتوں کا وقت مانگا ہے۔

ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اس معاملے میں اگلی اور آخری سماعت 26 فروری کو ہوگی جس کے بعد ہائی کورٹ اپنا آخری فیصلہ سنائے گا۔

Last Updated : Jan 21, 2021, 1:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.