ETV Bharat / city

بریلی: تریپورہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 11:07 AM IST

بریلی میں آزاد سماج پارٹی نے تریپورہ میں فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ سے اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس سلسلے میں اے ایس پی ذمہ داروں اور کارکنان نے کہا کہ ریاستی حکومت تریپورہ میں اقلیتوں پر مظالم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

تریپورہ تشدد کے خلاف بریلی میں احتجاجی مظاہرہ
تریپورہ تشدد کے خلاف بریلی میں احتجاجی مظاہرہ

آزاد سماج پارٹی کے ضلع صدر اچّھن انصاری نے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کے حوالے سے بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت، مسلم سماج کے لوگوں کے خلاف فسادیوں اور مذہبی جنونیوں کے ذریعہ کئے جارہے مظالم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

تریپورہ تشدد کے خلاف بریلی میں احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور فسادیوں پر قابو پانے میں ناکام ثابت ہونے پر ریاست میں صدر راج کا نفاذ عمل میں لایا جائے۔ اس موقع پر قومی صدر چندر شیکھر آزاد نے بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی (کانشی رام) کی جانب سے ڈویژنل انچارج مولانا انتظار احمد قادری نے کہا کہ ’تریپورہ میں فسادیوں کی جانب سے بے قصور افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اقلیتوں بالخصوص مسلم کمیونٹی کے لوگوں پر تشدد کیا جارہا ہے جب کہ وہاں بربریت کا ننگا ناچ جاری ہے۔

مولانا انتظار احمد قادری نے کہا کہ فرقہ پرست عناصر مسلمانوں کے مکانات، دکانات کے علاوہ مساجد، مزارات اور مدارس کو نشانہ بنارہے ہیں جس کی وجہ سے تریپورہ میں خوف کا ماحول ہے۔ مسلم سماج کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد عدم تحفظ اور دہشت کی وجہ سے تریپورہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھیم آرمی اور آزاد سماج پارٹی (کاشی رام) بریلی نے صدر جمہوریہ سے ریاست تریپورہ میں مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور فسادیوں و فرقہ وارانہ عناصر کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر احمد علی علوی، اجے پردھان، راجندر سنگھ گرجر، پرتاپ سنگھ ایڈووکیٹ وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.