ETV Bharat / city

بریلی: وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج

author img

By

Published : Mar 15, 2021, 7:46 PM IST

بریلی : وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج
بریلی : وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج

بریلی میں شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج ہو گیا ہے۔ تحریک تحفظ سُنیّت کے عہدے دار اور انجمن خُدّامِ رسول کے سیکریٹری و دیگر شہریوں نے شہر کوتوالی میں وسیم رِضوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے تحریر دی تھی۔ پولس نے تحریر کی بنیاد پر وسیم رضوی کے خلاف دفعہ 295 اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بریلی شہر کوتوالی میں شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام کے تحت سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولس نے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں دفعہ 295 اے کے تحت مقدمہ ان پر درج کیا ہے۔ وسیم رضوی کے خلاف آج شہر کی قدیمی کمیٹی 'انجمن خُدّامِ رسول' کے سیکریٹری شان محمد نے تھانہ شہر کوتوالی میں ایک تحریر دی، جس کی بنیاد پر پولس نے وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بریلی : وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج
انجمن خُدّامِ رسول کے سیکریٹری شان محمد نے تحریر میں دعویٰ کے ساتھ یہ دلیل دی کہ وسیم رضوی کی یہ حرکت فرقہ وارانہ فتنہ انگیزی کی بدترین کوشش ہے اور یہ خود تعزیراتِ ہند کی دفعات 53 اے 1 اور 295 اے کے تحت سنگین جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ لہذا وسیم رضوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل میں ڈال دینا چاہیئے۔ شان محمد نے مزید کہا کہ' وسیم رضوی کی اس حرکت کی وجہ سے ملک میں فسادات ہونے کا خدشہ ہے'۔
بریلی : وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج
بریلی : وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج
بریلی : وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج
بریلی : وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج
بریلی : وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج
بریلی : وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج
بریلی : وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج
بریلی : وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں مقدمہ درج
بہرحال بریلی میں آج آل انڈیا اتحاد ملت کونسل، جماعت رضائے مصطفیٰ، رضا ایکشن کمیٹی اور انجمن خدام رسول کے عہدے داران اور کارکنان نے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آل انڈیا اتحاد ملت کونسل نے شہر کے نولٹی چوراہے سے لے کر ایس ایس پی دفتر تک احتجاجی مارچ نکالا اور ایس ایس پی سے ملاقات کرکے وسیم رضوی کے خلاف سخت کارروائی کرانے کا مطالبہ کیا۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.