ETV Bharat / city

پہلگام میں بغیر اجازت ٹریکنگ پر پابندی عائد

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 9:24 PM IST

ماحولیات کی حفاظت کو ممکن بنانے کی خاطر حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی ٹریکنگ گروپ کو مجاز حکام کی اجازت کے بغیر ٹریکنگ کی اجازت نہ دی جائے۔

trekking is not allowed
ٹریکنگ پر پابندی

ضلع اننت ناگ میں واقع عالمی شہرت یافتہ وادیٔ پہلگام کو قدرت نے اپنی کاریگری سے سجایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سیر و تفریح پر جانے والے بیشتر مقامی ملکی و غیر ملکی سیاح اس جگہ کا انتخاب کرتے ہیں۔ تاہم کچھ خودغرض عناصر اپنا مزہ لوٹنے کے لیے یہاں کے فطری حسن کو داغدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ٹریکنگ پر پابندی

حالیہ دنوں میں ٹریکیرس کی جانب سے پہلگام کے چند ٹریکنگ مقامات پر کھدائی کرنے اور آلودگی پھیلانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ جس کے بعد پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے ایک حکمنامہ جاری کیا۔ حکمنامہ کے مطابق پہلگام میں بغیر اجازت ٹریکرس کو ٹریکنگ کرنے کی اب اجازت نہیں ہوگی۔

حکمنامہ کے مطابق ٹریکرس کو ٹریکنگ سے قبل باضابطہ طور پر متعلقہ حکام سے اجازت لینا ہوگی۔

متعلقہ حکام کے مطابق انہیں شکایات موصول ہورہی تھی کہ چند ٹریکنگ گروپس نے ٹریکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچایا ہے۔

ماحولیات کی حفاظت کو ممکن بنانے کے خاطر حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی ٹریکنگ گروپ کو مجاز حکام کی اجازت کے بغیر ٹریکنگ کی اجازت نہ دی جائے۔ ان ٹریکنگ مقامات میں لدرواٹھ، ٹارسر مارسر، کولہائی گلیشیر، کتری ناگ، تُلین اور شیش ناگ جھیلیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ نوجوان لیدرواٹ علاقے میں ٹارسر مارسر جھیل کے قریب کھدائی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

ذرائع کے مطابق ٹریکنگ کمپنی نے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں متعلقہ محکموں کی اجازت کے بغیر ٹارسر مارسر جھیل کے قریب کچھ تعمیرات شروع کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام: ٹارسر مارسر جھیل کے قریب غیر قانونی تعمیر کی اطلاع

واضح رہے کہ ٹارسر جھیل سیاحتی مقام پہلگام سے 22 کلومیٹر کے فاصلے پر پہاڑ کی چوٹیوں پر واقع ہے۔ جو سطح سمندر سے تقریباً 13 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ اس خوبصورت جھیل کو ٹارسر مارسر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس سے قبل سیاحتی مقام پہلگام میں ٹریکیرس کو ٹریکنگ کے لیے کھلی چھوٹ تھی، تاہم ماحولیات کو نقصان پہنچانے اور ان خوبصورت مقامات کے قدرتی حسن کو آلودہ کرنے کے بعد متعلقہ حکام نے بغیر اجازت ٹریکنگ پر پابند عائد کردی۔

عوامی حلقوں کی جانب سے حکام کے اس قدم کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسنِ فطرت سے مالا مال پہلگام کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ ایک قابل ستائش قدم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.