ETV Bharat / city

پہلگام : ووٹنگ مراکز پر ووٹرز کی لمبی قطار

author img

By

Published : Nov 28, 2020, 11:37 AM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

DDC Election 2020: Long queues at booth
ووٹرز کی لمبی قطار

شدید سردی کی وجہ سے پولنگ مراکز پر صبح سویرے ووٹروں کی تعداد کم نظر آئی۔ تاہم وقت گزرتے ہی ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ بلاک پہلگام میں امیدواروں کی مجموعی تعداد 6 ہے جبکہ مذکورہ بلاک میں 24756 رائے دہندگان اپنی رائے دہی کا استعمال کر کے امیدواروں کے قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

ووٹرز کی لمبی قطار

انتظامیہ کی جانب سے تمام پولنگ مراکز کے آس پاس سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

وہیں تمام پولنگ مراکز پر کووڈ 19 پروٹوکال کا خیال رکھا گیا ہے جہاں احتیاطی تدابیر اور سماجی دوری کو برقرار رکھتے ہوئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.