ETV Bharat / city

کوکرناگ کے دنویٹھ پورہ میں سرچ آپریشن شروع

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 5:05 PM IST

علامتی تصویر
علامتی تصویر

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے دنویٹھ پورہ علاقے میں فوج نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ انتخاب کوکرناگ کے دنویٹھ پورہ علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے بعد فوج کی 19 آر آر نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لیا۔ فوج علاقے میں گھر گھر تلاشی کررہی ہے۔

فوج کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ علاقے میں عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں، جس کے بعد فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔

مزید پڑھیں:شوپیاں انکاؤنٹر ختم، ایک عسکریت پسند ہلاک

آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کارروائی جاری ہے۔ وہیں علاقے کے خارجی اور داخلی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.