ETV Bharat / city

Amarnath Yatra Resumed: ایک روز معطل رہنے کے بعد امرناتھ یاترا بحال

author img

By

Published : Jul 15, 2022, 4:53 PM IST

سالانہ امرناتھ یاترا میں اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے گُپھا کا درشن کیا۔ جمعہ کے روز جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 5 ہزار4 سو یاتریوں پر مشتمل 16واں قافلہ نن ون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگیا۔Amarnath Yatra 2022

amarnath-yatra-resumed-after-suspended-yesterday
ایک روز معطل رہنے کے بعد امرناتھ یاترا بحال

سرینگر: ناسازگار موسمی حالات کے باعث ایک روز عارضی طور بند رہنے کے بعد امرناتھ یاترا جمعہ کے روز دونوں بیس کیمپوں پہلگام اور بالتل سے بحال ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کے روز نن ون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے یاترا گُھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔Amarnath Yatra Resumed

انہوں نے کہا کہ مختصر ترین روٹ بالتل سے یاترا قدرے دیر سے ہی بحال ہوئی اور 3 ہزار6 سو 73 یاتریوں پر مشتمل قافلہ گُھپا کی طرف روانہ ہوا۔ ان یاتریوں میں 946 خواتین، 88 سادھو اور 14 بچے شامل تھے۔ وہیں بالتل بیس کیمپ سے 395 یاتریوں کو چاپر(ہیلی کاپٹر) کے ذریعے گُپھا پہنچایا گیا جہاں انہوں نے درشن کیا، جبکہ نن ون پہلگام بیس کیمپ سے بھی یاتریوں کے تازہ قافلہ کو گُپھا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔ دریں اثنا جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جمعہ کی صبح 5 ہزار4 سو یاتریوں پر مشتمل 16واں قافلہ نن ون پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں کی طرف روانہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاتری 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.