اننت ناگ: سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے آج 5 ہزار 8 سو 38 افراد پر مشتمل ایک اور قافلہ آج صبح وادی کے لیے روانہ ہوا۔امرناتھ شرائن بورڈ کے ایک عہدیدار کے مطابق تقریباً ایک لاکھ 64 ہراز 24یاتریوں نے گُپھا کے درشن کیے جن میں گزشتہ روز 12 ہزار افراد شامل ہیں۔Amarnath Yatra 2022
سالانہ امرناتھ یاترا میں 8 جون کو بادل پھٹنے کے واقعے میں 16 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 28 دیگر افراد قدرتی وجوہات کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔جموں کے بھگوتی نگر سے آج علی الصبح5838 کا قافلہ دو حفاظتی قافلوں میں وادی کے لیے روانہ ہوا۔ان میں سے 2 ہزار,547 بالتل بیس کیمپ سے جبکہ 3 ہزار291 پہلگام بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی اداروں نے اب کی بار امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹی فیکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹیگنگ اور بار کوڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔ آر ایف آئی ڈی ٹیگنگ اور بار کوڈنگ کا مقصد یاتریوں اور ان کی گاڑیوں کی لوکیشن کی ہمہ وقت مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ سطح سمندر سے 3888 میٹرز کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاتری 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔