ETV Bharat / city

Karnataka Hijab Row Verdict: حجاب مذہب اسلام کا لازمی جُز، جماعت اسلامی ہند وومینس ونگ

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 10:41 AM IST

کرناٹک ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلہ پر جماعت اسلامی ہند کی وومینس ونگ گجرات کی سکریٹری عارفہ پروین نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب معاملہ پر جو فیصلہ سنایا ہے اس سے ہم اتفاق نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب کو اسلام کا لازمی جز نہیں مانا ہے۔ جب کہ قرآن مجید میں بھی حجاب پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ Karnataka Hijab Ban Challenged In Supreme Court

عارفہ پروین
عارفہ پروین

کرناٹک ہائی کورٹ کی جانب سے حجاب معاملہ پر سنائے گئے فیصلہ پر مسلم خواتین میں برہمی نظر آرہی ہے۔ ایسے می‍ں گجرات کی مسلم خواتین نے بھی اس معاملے پر سخت مذمت کا اظہار کیا. اس معاملہ پر جماعت اسلامی ہند کی وومینس ونگ گجرات کی سکریٹری عارفہ پروین نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب معاملہ پر جو فیصلہ سنایا ہے اس سے ہم اتفاق نہیں رکھتے۔

عارفہ پروین

انہوں نے مزید کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب کو اسلام کالازمی جز نہیں مانا ہے۔ جبکہ قرآن مجید میں بھی حجاب پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ Karnataka Hijab Ban Challenged In Supreme Court

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی عقیدے کے مطابق حجاب اسلام کا ایک لازمی جز ہے، جیسے نماز روزہ اور دیگر ہماری چیزیں لازمی او رفرض ہیں اسی طریقے سے حجاب بھی ہم پر لازمی ہے، اور یہ فیصلہ ہمارے ملک کے دستور کے بھی برعکس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں زور وشور سے بیٹی پڑھاو بیٹی بچاو کا نعرہ لگایا جا رہا ہے، ایسے میں جب اس طرح کے فیصلے صادر کئے جائینگے تو نعرے کے لیے بھی ایک مسئلہ پیدا ہوجائیگا، ا کیونکہ حجاب پہن کر نکلنے والی لڑکیاں خود مطمئن محسوس کرتی ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے عدالت عظمی میں چیلنج کرنے کے لئے سرگرمیاں جاری ہیں۔

وہیں سماجی کارکن نور جہاں دیوان نے کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے جو فیصلہ سنایا ہے یہ مبنی بر انصاف نہیں ہے، کیونکہ گذشتہ کئی صدیوں سے خواتین حجاب زیب تن کر رہی ہیں۔ حجاب پہن کر لڑکیاں اسکولز، کالجز، ملازمت یعنی ہر جگہ اپنی صلاحیت کا لوہا منواتی ہیں۔

مگر کرناٹک میں حجاب پر جس طریقے سے ڈرامہ کیا گیا وہ بالکل نامناسب تھا۔ اور ایک پروپیگنڈے کے تحت حجاب کے حلاف ماحول سازی کی گئی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہم کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.