ETV Bharat / city

پارسی باباؒ کی درگاہ کے قریب مزار بنانے کا معاملہ گجرات وقف بورڈ پہنچا

author img

By

Published : Oct 25, 2021, 9:51 AM IST

احمدآباد شہر کے تاریخی گنج شہید قبرستان میں حضرت شاہ محمد سلیمان صادقؒ کی مزار موجود ہے جنہیں پارسی بابا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ درگاہ کی تعمیر پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد یہ معاملہ گجرات وقف بورڈ پہنچ گیا۔

پارسی باباؒ کی درگاہ کے قریب مزار بنانے کا معاملہ گجرات وقف بورڈ پہنچا
پارسی باباؒ کی درگاہ کے قریب مزار بنانے کا معاملہ گجرات وقف بورڈ پہنچا

احمدآباد کا گنج شہید قبرستان کو تاریخی حیثیت حاصل ہے اور یہ شہر کا بڑا قبرستان ہے جہاں حضرت محمد سلیمان صادقؒ کا ایک خوبصورت مقبرہ بھی واقع ہے جسے لوگ پارسی بابا کی درگاہ کے نام سے جانتے ہیں۔

پارسی باباؒ کی درگاہ کے قریب مزار بنانے کا معاملہ گجرات وقف بورڈ پہنچا

کچھ عرصہ قبل احمدآباد کے جوہا پورا میں رہنے والے عبدالرحمن کا انتقال ہوا تو رشتہ داروں نے ان کی تدفین پارسی بابا کی درگاہ کے قریب کی اور ان کے چاہنے والوں نے عبدالرحمن کی قبر کو پکی بناتے ہوئے اطراف سے پردے باندھ دیئے تھے۔ اب اس قبر کے اطراف مزید تعمیر کرکے اسے درگاہ کی شکل دینے کی کوشش کی جارہی تھی۔

گزشتہ ہفتے راتوں رات عبدالرحمن کوچیرہ والا کی قبر کے اطراف لوہے کی گریل لگاتے ہوئے پکی مزار بنادی گئی جس کے بعد پارسی بابا درگاہ خدمت کمیٹی کے رکن محمد اعجاز شبیری نے گجرات وقف بورڈ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ انہوں نے کہا کہ پارسی باباؒ درگاہ کے قریب ایک عام آدمی کی قبر کو مزاد بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی ولی نہیں تھے۔ ان کی تدفین قبرستان کے دوسرے حصہ میں عمل میں لائی جاسکتی تھی لیکن اب جگہ پر ناجائز قبضہ کرکے مزار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

احمدآباد: اتحاد امت کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو لے کر گجرات وقف بورڈ پہنچے ہیں اور اس سلسلہ میں چیرمین کو درخواست بھی دی ہے۔ ہم نے ناجائز قبضہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے جلد ہی مسئلے کا حل نکلنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.