ETV Bharat / business

سینسیکس نے بنایا نیا ریکارڈ، پہلی بار 72 ہزار کا ہندسہ عبور

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 9:18 PM IST

سینسیکس
سینسیکس

Sensex All Time High بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی اایس ای میں 0.55، جرمنی کے ڈیکس میں 0.14، جاپان کے نکئی میں 1.13، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.74، جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.42 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.54 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ممبئی: امریکہ میں مہنگائی کنٹرول ہونے کے باعث فیڈ ریزرو کی جانب سے آئندہ سال سے شرح سود میں کمی کی امید سے عالمی منڈی میں آئی تیزی کی وجہ سے مقامی سطح پر کموڈیٹیز، آٹو، دھات اور بینکنگ سمیت پندرہ گروپوں میں ہوئی خریداری سے آج سینسیکس نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ بنایا اور پہلی بار 71 ہزار کا ہندسہ عبور کیا۔

بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 701.63 پوائنٹس یعنی 0.98 فیصد کی چھلانگ لگا کر 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرکے 72,038.43 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 213.40 پوائنٹس یعنی ایک فیصد اضافے کے ساتھ 21,654.75 پوائنٹس پر رہا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی خریداری ہوئی۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.41 فیصد مضبوط ہوکر 36,286.89 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.20 فیصد بڑھ کر 42,286.91 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3914 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا جن میں سے 1993 میں خریداری 1815 میں فروخت جبکہ 106 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 39 کمپنیاں نفع میں اور 10 نقصان میں رہیں جبکہ ایک کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

بی ایس ای میں یوٹیلٹیز، انرجی، پاور، سروسز اور آئل اینڈ گیس گروپس میں 0.40 فیصد تک کی گراوٹ کو چھوڑ کر باقی 15 گروپوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ اس مدت کے دوران، کموڈیٹیز 1.19، سی ڈی 0.91، ایف ایم سی جی 0.39، فنانشل سروسز 0.94، ہیلتھ کیئر 0.49، انڈسٹریلس 0.49، آئی ٹی 0.68، ٹیلی کام 0.65، آٹو 1.33، بینکنگ 1.09، کیپٹل گڈز، 670، کنزیومر ڈیوریبلس0.67 رئیلٹی 1.33 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر تیزی کا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کے ایف ٹی اایس ای میں 0.55، جرمنی کے ڈیکس میں 0.14، جاپان کے نکئی میں 1.13، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.74، جنوبی کوریا کے کوسپی میں 0.42 اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.54 فیصد کا اضافہ ہوا۔ یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.