ETV Bharat / business

RBI Raises Inflation Forecast: اشیائے خورد و نوش کی وجہ سے خوردہ مہنگائی میں اضافہ ہوگا، آر بی آئی گورنر

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 5:25 PM IST

مرکزی بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے بدھ کے روز کہا کہ مالی برس 23 میں خوردہ افراط زر Retail Inflation میں تقریباً 75 فیصد حصہ فوڈ گروپ کا ہو گا۔ RBI hikes retail inflation forecast

RBI raises inflation forecast for FY 2022-23
اشیائے خوردونوش کی وجہ سے خوردہ مہنگائی میں اضافہ ہوگا: آر بی آئی گورنر

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا RBI کے گورنر شکتی کانت داس نے بدھ کے روز کہا کہ موجودہ مالی برس میں خوردہ افراط زر 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ ہے RBI Raises Inflation Forecast۔ اور مہنگائی بڑھنے میں 75 فیصد حصہ اشیائے خوردونوش کا ہوگا۔ RBI Hikes Retail Inflation Forecast

مرکزی بینک کے گورنر نے کہاکہ مالی برس 23 میں خوردہ افراط زر Retail Inflation میں تقریباً 75 فیصد حصہ فوڈ گروپ کا ہو گا۔ آر بی آئی نے کہا کہ افراط زر کی پیشن گوئی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلوں کے نتائج کو جوڑ کر نہیں دیکھا گیا ہے۔

آر بی آئی نے رواں مالی برس میں خوردہ افراط زر کی شرح 6.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔ اس کے علاوہ رواں مالی برس کی پہلی سہ ماہی کے لیے 7.5 فیصد، دوسری سہ ماہی کے لیے 7.4 فیصد، تیسری سہ ماہی کے لیے 6.2 فیصد اور چوتھی سہ ماہی کے لیے 5.8 فیصد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

فروری اور اپریل کے درمیان خوردہ افراط زر میں تقریباً 170 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ روس-یوکرین جنگ سے کوئی مہلت نہ ملنے کے باعث، سپلائی پر مبنی رکاوٹوں کو زری پالیسی کے اقدامات کے ذریعے دور کیا جائے گا تاکہ افراط زر پر قابو پایا جا سکے۔'

آر بی آئی نے بھی ریپو ریٹ میں 50 بیسس پوائنٹس کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریپو ریٹ اب 4.9 فیصد ہو گیا ہے۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.