ETV Bharat / business

Prevent Digital Thefts بینک پاس ورڈ، کارڈ ڈیٹا، او ٹی پی اور پن دوسروں کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 5:18 PM IST

نئے حربے استعمال کرتے ہوئے دھوکہ باز OTP، PIN اور پاس ورڈ کی چوری کرکے ڈیجیٹل فراڈ کر رہے ہیں۔ ان کے جال میں پھنسنے سے بچنے کے لیے عام لوگوں کو حساس معلومات اور ذاتی ڈیٹا کو انتہائی خفیہ رکھنا چاہیے۔ Prevent digital thefts

Prevent digital thefts by not sharing bank passwords, card data, OTP, PIN with others
بینک پاس ورڈ، کارڈ ڈیٹا، او ٹی پی اور پن دوسروں کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں

حیدرآباد: ایسے وقت جب ڈیجیٹل ادائیگی کا رجحان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے، ہرکوئی ڈیجیٹل ادائیگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ تاہم سائبر فراڈ پر تشیوش کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔ سائبر فراڈ کرنے والے صارفین کے بینک اکاؤنٹس او ٹی پی، پن اور پاس ورڈز کی چوری کے ذریعے ڈیجیٹل فراڈ کرتے ہیں۔ وہیں صارفین بھی حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کا خیال نہیں رکھتے کیونکہ وہ ڈیجیٹل لین دین میں سہولت کی طرف راغب ہورہے ہیں۔ جیسے جیسے یہ ڈیجیٹل ادائیگیاں تیز ہو رہی ہیں، اسی رفتار سے دھوکہ دہی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ سائبر جرائم کرنے والے آگاہی کی کمی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، جس کے لیے ہم سب کو اپنی محنت کی کمائی کی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ Prevent digital thefts by not sharing bank passwords, card data, OTP, PIN with others

کرنسی پر مبنی لین دین میں، ہم دوسروں کو نقد رقم دینے سے قبل ایک یا دو بار نوٹ گنتے ہیں۔ اسی طرح بینک میں رقم جمع کرتے وقت ہم بینک اکاؤنٹ نمبر اور نام بھرتے وقت انتہائی احتیاط برتتے ہیں۔ جب کہ اسی طرح کی دیکھ بھال موجودہ دور کے ڈیجیٹل لین دین میں غائب ہے۔ اس طرح کی لاپرواہی دھوکہ بازوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے۔ یہاں تک کہ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) بھی اس سلسلے میں عوام کو خبردار کر رہا ہے۔ پھر بھی، روزانہ ڈیجیٹل فراڈ کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔

ان دنوں، ڈیجیٹل دھوکہ دہی کرنے والے اڈوانس تکنیک کا استعمال کر رہے ہیں، جیسے مشہور بینکوں کی جعلی ویب سائٹس بنانا، وہ صارفین کے فون پر میل یا ایس ایم ایس کے لنکس بھیج رہے ہیں۔ وہ انہیں فون کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ آپ کے بینک سے ہیں۔ جب وہ بینک کارڈ کے آخری چار ہندسے بتاتے ہیں تو صارفین ان پر یقین کرنے لگتے ہیں۔ اگر وہ دیگر حساس تفصیلات جیسے OTP کا اشتراک کرتے ہیں، تو چور سیکنڈوں میں ان کی رقم لوٹ لیتے ہیں۔

کیا آپ کبھی اپنے فون اور سوشل میڈیا کے پاس ورڈ شیئر کیا ہے؟ آپ ان تفصیلات کو انتہائی خفیہ سمجھتے ہیں۔ پھر آپ کو اپنے بینک کی تفصیلات کو اور زیادہ محفوظ رکھنا چاہیے۔ اکاؤنٹ نمبر، کریڈٹ یا ڈیبٹ کار کا پن اور پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا جانا چاہیے۔ اگر آپ کے خاندان کے افراد بھی آپ کے کارڈ استعمال کر رہے ہیں، تو بار بار پاس ورڈ اور پن تبدیل کریں۔ اگر کوئی میل بھیجتا ہے یا کال کرتا ہے، OTP کے ذریعے اسے آپ کے پیسے چرانے کی کوشش سمجھیں۔

سوشل میڈیا پر جعلی ایپس اور اشتہارات کے جال میں کبھی نہ آئیں۔ اگر آپ ایسی ایپس پر کلک کرتے ہیں، جو کہ حقیقی لگتی ہیں، تو وہ براہ راست آپ کے فون میں ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہیں۔ پھر وہ آپ کے موبائل اور کمپیوٹر سے آپ کی تمام اہم معلومات لینا شروع کر دیں گے۔ بعض اوقات، وہ آپ کے گیجٹس کا مکمل کنٹرول لیتے ہیں۔ اپنے میل میں ایسے لنکس پر کلک کرنے سے پہلے ہمیشہ چیک کریں۔ اگر آپ کے فون میں پہلے سے ہی کوئی ایپ موجود ہے، لیکن اسی طرح کی ایپ دوبارہ ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہے تو اس میں دھوکہ دہی شامل ہے۔ صرف ان ای کامرس ایپس کو سبسکرائب کریں، جن کے صارفین لاکھوں میں ہیں۔ انہیں آپ کا ذاتی ڈیٹا جیسے فون نمبر، تصاویر وغیرہ استعمال کرنے کی اجازت دینے سے پہلے ان کی اسناد چیک کریں۔

ادائیگی مکمل کرنے کے لیے QR کوڈ کو اسکین کرنا کافی ہے۔ لیکن اگر وہ آپ کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرنے کے نام پر PIN بھی مانگتے ہیں تو کچھ غلط ہے۔ آپ کا فون نمبر ان کے لیے کافی ہے کہ وہ آپ کو رقم بھیج سکیں۔ QR کوڈ یا موبائل پن کی ضرورت نہیں ہے۔ بعض اوقات، ہمیں اپنے جاننے والوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فوری مالی مدد کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ یہ دھوکہ دہی میں سے ہے۔ آپ کے جاننے والے افراد آپ کو کال کریں گے اگر انہیں پیسوں کی ضرورت ہے۔ اگر آپ اس سادہ منطق کو کو سمجھتے ہیں، تو آپ کے پیسے کو کوئی چھو نہیں سکتا۔

جعلساز ایس ایم ایس اور ای میل بھیج کر کہتے ہیں کہ آپ نے لاٹری جیت لی ہے۔ وہ کہتے ہیں انہیں لاٹری کی رقم بھیجنے کے لیے آپ کا ذاتی ڈیٹا، بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات چاہیے، اگر آپ ان پر یقین کرتے ہیں تو یقینا آپ پیسے کھو دیں گے۔ ذرا سوچیں کہ کوئی بھی ٹکٹ خریدے بغیر لاٹری کیسے جیت سکتا ہے۔ اس طرح کی بنیادی منطقی استدلال اپنے آپ کو مالی فراڈ سے بچانے میں مدد دے گی۔ سائبر چور آر بی آئی کے رہنما خطوط کے نام پر KYC ڈیٹا مانگتے۔ ایک بات یقینی ہے، RBI کبھی بھی عوام سے متعلق ایسی ذاتی معلومات نہیں مانگتا ہے۔

فالس کسٹمر کیئر سینٹرز یا سروس نمبرز سے ہوشیار رہیں۔ جب ہم بینکوں، انشورنس فرموں اور آدھار مراکز کے رابطہ نمبر تلاش کرتے ہیں تو سرچ انجن بہت ساری معلومات فراہم کرتے ہیں۔ بعض اوقات، سائبر چور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ان کے فون نمبر نمایاں طور پر ایسے سروس نمبرز کے طور پر دکھائے جائیں۔ اگر ہم ان نمبروں پر کال کرتے ہیں اور اپنا ذاتی ڈیٹا شیئر کرتے ہیں تو ہماری رقم چوری ہو جائے گی۔ صرف بینکوں اور انشورنس کمپنیوں کی ویب سائٹس پر جائیں۔ آپ کے بینک کے کسٹمر کیئر کے ایگزیکٹوز کبھی بھی آپ سے OTP نہیں مانگتے ہیں۔ وہ آپ کے رجسٹرڈ نمبر کی بنیاد پر آپ کے اکاؤنٹ کی کچھ تفصیلات پہلے ہی جانتے ہیں۔ اجازت کے لیے، وہ صرف آپ کے آن لائن اکاؤنٹ لینے کے وقت آپ کے منتخب کردہ سوالات کے جوابات مانگتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.