ETV Bharat / business

Petrol, Diesel Prices Remain Unchanged: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 12:08 PM IST

Petrol, Diesel Prices Remain Unchanged
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں 21 مئی سے مستحکم ہے۔ Fuel Prices Remain Unchanged

نئی دہلی: بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود، ملک میں پیرکوتیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ یہ عام آدمی کے لیے راحت کی بات ہے کیونکہ ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ Petrol, Diesel Prices Remain Unchanged

ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی ایل) کے مطابق، آج دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 106.31 روپے فی لیٹر اور 94.27 روپے فی لیٹر ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں لندن برینٹ کروڈ آج 0.97 فیصد گرکر103.97 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.32 فیصد کے دباوکے ساتھ 97.32 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:-

شہرپٹرولڈیزل
دہلی96.7289.62
ممبئی 106.3194.27
کولکاتا106.0392.76
چنئی 102.6394.24

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.