ETV Bharat / business

Share Market شیئر بازار میں زبردست گراوٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 6:23 PM IST

شیئر بازار میں زبردست گراوٹ
شیئر بازار میں زبردست گراوٹ

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 264.90 پوائنٹس یعنی 1.39 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 19 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 18857.25 پوائنٹس پر رہا۔

ممبئی: امریکی ٹریزی یلڈ کے گیارہ بیسک پوائنٹ بڑھ کر پانچ فیصد کے قریب پہنچنے سے فیڈریزرو کی سود کی شرح کو آگے بھی اعلی سطح پر بنائے رکھنے کے اندیشہ کے پیش نظر عالمی بازار میں آئی گراوٹ سے حوصلہ شکن سرمایہ کاری کی مقامی سطح پر ہوئی چاروں طرف فروخت سے آج شیئربازار میں مسلسل تیسرے دن زبردست گراوٹ کا سامنارہا ۔

اس کے علاوہ ٹیک مہندرا کے خالص منافع میں گزشتہ 16 سال میں سب سے بڑی گراوٹ نے بھی مارکیٹ پر دباؤ بنایا۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 900.91 پوائنٹس یعنی1.41 فیصد گر کر 63148.15 پوائنٹس پر آگیا، جو چار ماہ بعد 64 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے ہے۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 264.90 پوائنٹس یعنی 1.39 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 19 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 18857.25 پوائنٹس پر رہا۔

اسی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں پر فروخت کا غلبہ رہا۔ مڈ کیپ 1.06 فیصد گر کر 30,591.65 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.32 فیصد گر کر 36,205.34 پوائنٹس پر آگیا۔ اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 3800 کمپنیوں کے شیئرزکا کاروبار ہوا جن میں سے 2235 میں کمی، 1422 میں اضافہ جبکہ 143 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ 46 نفٹی کمپنیاں سرخ رنگ میں تھیں جبکہ باقی چار گرین نشان میں تھیں۔

بی ایس ای میں پاور اینڈ یوٹیلٹیز گروپ کی 0.35 فیصد تک کی سبقت کو چھوڑ کر باقی 18 گروپس میں 1.81 فیصد تک کی کمی ہوئی۔ اس عرصے کے دوران کموڈٹیز 1.18، سی ڈی 1.41، انرجی 1.43، ایف ایم سی جی 0.38، فنانشل سروسز 1.46، ہیلتھ کیئر 1.24، انڈسٹریز 0.86، آئی ٹی 0.83، ٹیلی کام 1.25، آٹو 1.81، بینکنگ 1.40، کیپٹل گڈز 1.40،کنزیومر ڈیوریبلز 1.41، میٹل 1.54، آئل اینڈ گیس 1.54، ریئلٹی 1.22، ٹیک 1.16 اور سروسز گروپ کے شیئرزکی قیمتوں میں 0.78 فیصد کمی ہوئی۔

بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ اس عرصے کے دوران برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای0.46 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 1.14، جاپان کا نکئی2.14 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.24 فیصد کی کمی جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.48 فیصد کا اضافہ رہا۔ یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.