ETV Bharat / business

حصص میں 1200 پوائنٹس کی گراوٹ

author img

By

Published : Jun 12, 2020, 1:07 PM IST

امریکی اسٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو آئے بھونچال سے گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں بھی آج بھاری گراوٹ درج کی گئی۔ بی ایس ای کا سینسیکس آغاز میں ہی تقریبا 1200 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 350 پوائنٹس سے زیادہ لڑھک گیا۔

سینسیکس
سینسیکس

امریکی فیڈرل ریزرو کے اس سال مقامی معیشت میں 6.5 فیصد سست روی کی توقع ظاہر کرنے سے جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹس میں چھ سے سات فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ اس کا اثر ایشیائی منڈیوں میں بھی دیکھا گیا۔

جمعرات کے روز 33،538.37 پر بند ہونے والا بی ایس ای سنیکس چاروں طرف فروختگی کے درمیاں 1101.68 پوائنٹس کمی کے ساتھ 32،436.69 پوائنٹس پر کھلا اور کھلتے ہی 32،348.10 پوائنٹس تک کمزور ہوا۔

بعد میں گراوٹ کچھ کم رہی اور یہ 792.45 پوائنٹس یعنی 2.36 فیصد کمی کے ساتھ 32،745.92 پوائنٹس پر رہا۔

نفٹی 351.05 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 9،544.95 پوائنٹس پرکھلا ہوا اور کھلتے ہی 9،544.35 پوائنٹس تک کمزور ہو گیا۔

خبر لکھے جانے تک 223.55 پوائنٹس یا 2.26 فیصد کی کمی کے ساتھ 9،678.45 پوائنٹس پر تھا۔ بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں نے مارکیٹ پر سب سے زائد دباؤ ڈالا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.