ETV Bharat / business

ابتدائی برتری کھونے کے بعد سینسیکس میں 414 پوائنٹس کی گراوٹ

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 10:06 PM IST

بی ایس ای کا سنیکس صبح کے کاروبار میں تقریبا 450 پوائنٹس کی برتری حاصل کرنے کے بعد سہ پہر تیز ہونے والی فروخت کے دباؤ میں بالآخر چار سو سے زیادہ پوائنٹس ٹوٹ کر ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

Sensex falls by 414 points after losing early lead
سینسیکس میں 414 پوائنٹس کی گراوٹ

ایچ ڈی ایف سی بینک، ریلائنس انڈسٹریز اور آئی سی آئی سی آئی بینک جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت کی بدولت دو دن بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ سینسیکس آج 413.89 پوائنٹس یا 1.20 فیصد گر کر 33،956.69 پوائنٹس پر بند ہوا، اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 120.80 پوائنٹس یا 1.19 فیصد کی کمی کے ساتھ 10،046.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ 02 جون کے بعد سینسیکس کی سب سے کم اور 04 جون کے بعد نفٹی کی سب سے کم سطح ہے۔

سنسیکس کی کمپنیوں میں آئی سی آئی سی آئی بینک کے حصص میں تین فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ بھارتی ایرٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، بجاج فنانس اور کوٹک مہندرا بینک کے حصص میں ڈھائی سے تین فیصد کے درمیان کمی آئی۔ اسی دوران ، انڈس اینڈ بینک میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ ٹیلی کام، بینکاری، مالیاتی، تیل اور گیس وتوانائی کے گروپوں پر زیادہ دباؤ تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.