ETV Bharat / business

شیئر بازار پر مسلسل دوسرے روز فروخت کا دباؤ

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 6:59 PM IST

بی ایس ای میں کل 3458 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1713 سبز نشان میں اور 1597 سرخ نشان میں تھیں جبکہ 148 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

BSE Sensex down 81 points
Sensex recovers 400 pts from low, still ends 81 pts lower

عالمی سطح پر ملے جلے رحجانات کے درمیان گھریلو شیئر بازاروں میں مسلسل دوسرے روز فروخت کا دباؤ دیکھا گیا۔ خریداری کے زور پر قابو پانے کے باوجود شیئر بازر سرخ نشان میں رہا۔

بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 80.63 پوائنٹس گر کر 60352.82 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 27.05 پوائنٹس گر کر 18017.20 پوائنٹس پر آگیا۔ بی ایس ای میں شامل زیادہ تر گروپ گراوٹ میں رہے جس میں میٹلزسب سے زیادہ 2.03 فیصد اور ریئلٹی 1.64 فیصد نیچے اتر گیا۔ اس دوران ٹیلی کام میں 2.16 فیصد، تیل اور گیس میں 0.80 فیصد، توانائی میں 0.93 فیصد اور ٹیک میں 0.01 فیصد اضافہ ہوا۔

شیئر بازار میں درمیانے درجے کی کمپنیوں کی زیادہ فروخت ہوئی، جبکہ چھوٹی کمپنیاں تقریباً سپاٹ بند ہونے میں کامیاب رہیں۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.50 فیصد گر کر 26388.03 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.01 فیصد گر کر 29317.63 پوائنٹس پر آگیا۔

بی ایس ای میں کل 3458 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1713 سبز نشان میں اور 1597 سرخ نشان میں تھیں جبکہ 148 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

غیر ملکی بازاروں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای 0.48 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.61 فیصد، چین کے شنگھائی کمپوزٹ 0.41 فیصد اور جاپان کا نکیئی 0.61 فیصد اتر گیا۔ جرمنی کے ڈیکس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.