ETV Bharat / business

گھریلو شیئر بازار میں تیزی

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 8:45 PM IST

عالمی بازار سے ملے مثبت اشاروں کے درمیان گھریلو شیئربازار میں تیزی درج کی گئی۔ سینیکس 397-نفٹی 120 پوائنٹس مستحکم ہوا۔

sensex jumps 397 points, Nifty ends above 15,800
گھریلو شیئر بازار میں تیزی

ممبئی: عالمی بازار سے ملے مثبت اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر بینکنگ اور فائنانس جیسے گروپس میں ہوئی خرید کی بدولت شیئر بازار میں تیزی تھی جس سے بی ایس ای کا سینسیکس 397.04 پوائنٹس مضبوط ہو کر 52769.73 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 119.75 پوائنٹس بڑھ کر 15812.35 پوائنٹس تھا۔

شیئربازار میں بڑی کمپنیوں میں ہوئی خرید کے ساتھ چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی جس سے بی ایس ای کا اسمال کیپ 0.46 فیصد بڑھ کر 26188.45 پوائنٹس پر تھا۔ اس دوران مڈکیپ معمولی 0.01 فیصد اور مالیات 1.35 فیصد بڑھا۔

بین الاقوامی بازار میں جرمنی کے ڈیکس میں 0.05 فیصد کے نقصان کےعلاوہ زیادہ تر انڈیکس میں تیزی تھی۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.63 فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.53 فیصد، جاپان کا نکئی 0.52 فیصد، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.08 فیصد منافع میں تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.