ETV Bharat / business

منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اتھل پتھل

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 8:00 PM IST

بی ایس ای میں مجموعی طور سے 3448 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1983 میں کمی اور 1315 کے شیئر میں اضافہ ہوا، جبکہ 150 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Sensex ends 102 points lower, Nifty50 below 18,150
منافع وصولی کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اتھل پتھل

عالمی مارکیٹ کے مضبوط اشاروں کے باوجود دھاتی، آئی ٹی، ٹیک، ایف ایم سی جی اور گھریلو سطح پر بیسک میٹریل جیسے گروپوں کی جانب سے منافع وصولی پر اسٹاک مارکیٹیں آج مسلسل چوتھے دن بند رہیں۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 101.88 پوائنٹس گر کر 60821.62 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 76.25 پوائنٹس گر کر 18101.85 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران بی ایس ای مڈ کیپ 0.97 فیصد گر کر 25566.64 اور اسمال کیپ 1.02 فیصد گر کر 28336.31 پوائنٹس پر آگیا۔

بی ایس ای میں شامل بیشتر گروپس میں فروخت دیکھی گئی جس میں دھاتیں 2.93 فیصد، آئی ٹی 1.55 فیصد، ٹیک 1.33 فیصد، بیسک میٹریل 1.78 فیصد اور ایف ایم سی جی 1.26 فیصد شامل ہیں۔

فائدہ اٹھانے والوں میں ریئلٹی 2.45 فیصد، بینکنگ 0.74 فیصد اور فنانس 0.47 فیصد شامل ہیں۔ بی ایس ای میں مجموعی طورسے 3448 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1983 میں کمی اور 1315 کے شیئر میں اضافہ ہوا، جبکہ 150 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

عالمی سطح پر تقریباً تیزی کے اشارے موصول ہوئے۔ امریکی مارکیٹوں کا آغاز فائدہ کے ساتھ ہوا۔ یورپی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ چین کے شنگھائی کمپوزٹ کی 0.34 فیصد کی کمی چھوڑ کر باقی بڑی ایشیائی مارکیٹوں میں بھی اضافہ ہوا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.44 فیصد، جرمنی کا ڈی اے ایکس 0.53 فیصد، جاپان کا نکی 0.34 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.42 فیصد ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.