ETV Bharat / business

بیروزگاری اور کسانوں کے احتجاج پر راہل گاندھی کی مودی پر تنقید

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 5:34 PM IST

کانگریس کے سابق صدر و سینیئر رہنما راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے بیروزگاری اور کسانوں کے احتجاج پر مرکزی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔

rahul gandhi slams modi govt on unemployment and farmers protest
rahul gandhi slams modi govt on unemployment and farmers protest

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور گذشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری کسانوں کے احتجاج پر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے منگل کو کہا ہے کہ' وزیر اعظم کو کسانوں، مزدوروں، غریبوں اور عام آدمی کی نہیں بلکہ صنعت کار دوستوں کی فکرہے۔'

rahul gandhi slams modi govt on unemployment and farmers protest
بیروزگاری اور کسانوں کے احتجاج پر راہل گاندھی کا مودی پر تنقید

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ 'نوجوانوں پر بے روزگاری کی مار، عوم پر مہنگائی کا ظلم، کسان پر 'دوستوں' والے قوانین کا حملہ، یہی ہے مودی حکومت'۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی جس میں لکھا ہے کہ نومبر میں 35 لاکھ لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں۔ ملک میں روزگار کے مواقع میں کمی آئی ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

- یو این آئی -

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.