ETV Bharat / business

جنوری میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 11 فیصد اضافہ

author img

By

Published : Feb 11, 2021, 2:11 PM IST

بھارت کی آٹو موبائل کمپنیوں کی اعلی تنظیم سیوم کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں 6.63 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Passenger vehicle
Passenger vehicle

رواں سال جنوری میں ملک بھر میں مجموعی طور پر 276554 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں فروخت ہونے والی 248840 گاڑیوں سے 11.14 فیصد زیادہ ہیں۔

بھارت کی آٹو موبائل کمپنیوں کی اعلی تنظیم سیوم کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں 6.63 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال اسی مہینے میں ملک میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 41 ہزار پانچ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت ہوئی تھی، جو جنوری 2021 میں بڑھ کر 14 لاکھ 29 ہزار 928 ہوگئی ہیں، حالانکہ اس عرصے کے دوران تھری وہیلر گاڑیوں کی فروخت میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

جنوری 2020 میں 60 ہزار 903 تھری وہیلر فروخت ہوئی تھی جو رواں سال کے اسی مہینے میں 56.76 فیصد گھٹ کر 26 ہزار 335 ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.