ETV Bharat / business

جون میں مسافر گاڑیوں کی فروخت 49.59 فیصد گھٹی: رپورٹ

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 4:31 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر آٹو موبائل سکیٹرز دھیرے دھیرے پٹری پر لوٹنے کی کوشش میں ہے۔ گاڑی تیار کرنے والوں کی تنظیم 'سیام' نے منگل کے روز یہ باتیں کہیں۔

49.6% fall in passenger vehicles sales in June
49.6% fall in passenger vehicles sales in June

ملک میں مسافر گاڑیوں کی فروخت جون کے مہینے میں 49.59 فیصد کم ہو کر105617 کاریں رہ گئی جبکہ ایک برس قبل کے اسی مہینے یعنی جون میں 209522 مسافر گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثر آٹو موبائل سکیٹرز دھیرے دھیرے پٹری پر لوٹنے کی کوشش میں ہے۔ گاڑی تیار کرنے والوں کی تنظیم 'سیام' نے منگل کے روز یہ باتیں کہیں۔

سوسائٹی آف انڈین آٹوموٹو مینوفیکچررز (سی آئی اے ایم) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسی ماہ کے دوران دو پہیئوں والی گاڑیوں کی فروخت 38.56 فیصد گھٹ کر 1013431 یونٹز رہ گئی ہے جو ایک برس قبل 1649475 یونٹز تھی۔

دو پہیئوں والی گاڑیوں میں موٹر سائیکل کی کی فروخت جون 2020 میں 702970 یونٹز رہ گئی ہے جبکہ اس سے ایک برس قبل اسی مہینے میں 10845969 موٹرسائیکل فروخت ہوئی تھیں۔ اس میں 35.19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس عرصے کے دوران اسکوٹرز کی فروخت 5،12،626 سے کم ہو کر 2،69،811 ہوگئی۔ اس میں کمی 47.37 فیصد گراوٹ درج کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.