ETV Bharat / business

Stock Market: شیئر بازار میں بڑی گراوٹ، سنسیکس اور نفٹی میں 1.65 فیصد کی کمی

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 7:08 PM IST

Nifty breaks 17,000, Sensex falls 1,000 pts
شیئر بازار میں بڑی گراوٹ، سنسیکس اور نفٹی میں 1.65 فیصدکی کمی

بی ایس ای BSE میں کل ملاکر 3599 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 2002 کمپنیاں گراوٹ میں رہیں جب کہ 1420 فائدہ کمانے میں کامیاب رہیں۔ 177 کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

ملک میں کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے نئے معاملات میں ہورہے اضافہ کے مدنظر ریزرو بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کے اندیشہ سے آج شیئر بازار Indian Stock Market میں چوطرفہ زبردست فروخت ہوئی، جس سے بازار میں سنسیکس Sensex اور نفٹی Nifty میں 1.65فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔

بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 949.32 پوائنٹ گر کر 57 ہزار پوائنٹ سے نیچے 56747.14پوائنٹ پر نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 17ہزار کی سطح سے گر کر 16912.25پوائنٹ پر رہا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.35فیصد گر کر 24842.18 پوائنٹ پر اسمال کیپ 1.35فیصد گرکر 28038.53پوائنٹ پر رہا۔

بی ایس ای میں شامل تمام گروپ لال نشان میں رہے۔ اس میں آئی ٹی میں سب سے زیادہ 2.49فیصد، ٹیک 2.44فیصد اور کیپیٹل گڈس میں سب سے کم 0.99فیصد کی گراوٹ رہی۔ بی ایس ای میں کل ملاکر 3599کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 2002 کمپنیاں گراوٹ میں رہیں جبکہ 1420فائدہ کمانے میں کامیاب رہیں۔ 177کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:

بین الاقوامی سطح پر امریکی بازار لال شن میں کھلے۔ ایشیائی بازار بھی لال نشان میں رہے جبکہ یوروپی بازارہرے نشان میں نظر آئے۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.76فیصد، چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.50فیصد، جاپان کانکئی 0.36فیصد کی کم میں رہا جب کہ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.81فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.57فیصد کی سبقت میں رہا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.