ETV Bharat / business

مکیش امبانی دنیا کے سب سے امیر دس لوگوں میں شامل

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 7:26 PM IST

جیو پلیٹ فارم میں آئے سرمایہ کاری اور ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ کے شیئر کی قیمت ریکارڈ پر پہنچنے سے مکیش امبانی دنیا کے دس سب سے امیر لوگوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

Mukesh Ambani joins club of world 10 richest
Mukesh Ambani joins club of world 10 richest

فاربس کی ریئل ٹائم ارب پتیوں کی فہرست میں مکیش امبانی نویں مقام پر قابض ہیں۔ ریئل ٹائم ارب پتیوں کی فہرست دن بہ دن ان کی جائیدادوں کے اندازوں کی بنیاد پر جاری کرتی ہے۔

ایشیا کے سب سے امیر آدمی مسٹر مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹری کے شیئر جمعہ کو ریکارڈ قیمت اور جیو پلیٹ فارمس میں 115693.93 کروڑ کی سرمایہ کاری سے ان کی مجموعی جائیداد بڑھ کر ساڑھے چونسٹھ ارب ڈالر کے برابر ہوگئی ہے، جس سے وہ دنیا کے دس سب سے امیر لوگوں کے کلب میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔

پہلے دس میں امریکی ارب پتیوں کا بول بالاہے۔ امریکہ کے سات ارب پتی پہلے دس میں شامل ہیں۔ امیزون کے مالک جیف بوجیس پہلے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ فرانس اور اسپین کا بھی ایک ایک ارب پتی پہلے دس میں شامل ہیں۔ مکیش امبانی ایشیا کے اکلوتے ارب پتی ہیں جو دنیا کے سب سے دس امیر لوگوں میں شامل ہیں۔ چین کا ایک بھی ارب پتی پہلے دس میں شامل نہیں ہے۔ چین کے ما ہوآتینگ انیسویں مقام پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.