ETV Bharat / business

گاڑیوں کی صنعت پر بھی کورونا کی کا اثر، فروخت میں 30 فیصد کی کمی

author img

By

Published : May 12, 2021, 3:55 PM IST

کووڈ 19 کی دوسری لہر نے اپریل میں آٹوموبائل صنعت کو بھی متاثر کیا۔ رواں برس مارچ کے مقابلے فروخت 30.18 فیصد کی کمی کے ساتھ 1270458 یونٹ رہ گئی۔

COVID impact: Passenger vehicle sales in India dip 10 per cent month-on-month in April
COVID impact: Passenger vehicle sales in India dip 10 per cent month-on-month in April

نئی دہلی: گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم 'سیام' کے ذریعہ آج جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سبھی طرح کی گاڑیوں کی فروخت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ مسافروں کی گاڑیوں کی فروخت 10.07 فیصد کم ہوکر 261633 یونٹ رہی۔ ان کاروں کی فروخت 10.06 فیصد کمی کے ساتھ 141194 پر، افادیتی گاڑیوں کی فروخت 11.02 فیصد کم ہو کر 108871 اور وین 0.31 فیصد گھٹ کر 11568 پر آگئی۔

گذشتہ برس ملک گیر لاک ڈاؤن کے باعث ملک میں صرف 23 تھری وہیلر گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں جبکہ دیگر زمروں میں فروخت کی تعداد صفر رہی لہذا سیام نے اپریل 2021 کے اعداد و شمار کا موازنہ رواں برس مارچ کے اعداد و شمار سے کیا ہے۔

اپریل میں دو پہیوں کی فروخت 995097 یونٹ رہی جو مارچ کے مقابلے 33.52 فیصد کم ہے۔ الیکٹرک ٹو وہیلروں کی فروخت 83.60 فیصد اضافے سے 817 ہوگئی۔

وہیں روایتی دو پہیہ گاڑیوں کے سبھی زمروں میں کمی دیکھی گئی۔ اسکوٹر کی فروخت 34.35 فیصد کم ہوکر 300462 رہی، موٹرسائیکلوں کی 32.81 فیصد کم ہوکر 667841 اور موپیڈس کی 41.87 فیصد کم ہوکر 25977 پر آگئی۔ تھری وہیلر کی فروخت 57.01 فیصد کی کمی کے ساتھ 13.028 یونٹ رہی۔

سیام کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن نے اعدادوشمار پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'خدشے کے مطابق کووڈ کی لہر نے اپریل 2021 میں گاڑیوں کی فروخت کو متاثر کیا جہاں کووڈ کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ان ریاستوں کی طرف سے عائد کئی طرح کی پابندیوں کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کی فروخت میں مارچ کے مقابلہ میں 10.07 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں 33.52 فیصد اور تھری وہیلر گاڑیوں کی فروخت میں 57.01 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

مسٹر مینن نے بتایا کہ ملک کے کئی حصوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مینوفیکچرنگ میں سپلائی چین سے متعلق چیلنجز ہیں۔ کووڈ 19 کی دوسری لہر کی وجہ سے مانگ واضح طور پر متاثر ہوئی ہے۔ کمزور گاہک کے پیش نظر بھی اور لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیوں کی وجہ سے ڈیلروں کے شوروم بند رہنے کے سبب بھی۔

کمپنیوں نے مانگ کے مقابلے میں اتنی مینوفیکچرنگ کم نہیں کی۔ مسافر گاڑیوں، دو پہیہ اور تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وہیں مینوفیکچرنگ میں محض 21 فیصد کی کمی درج کی گئی۔ کل مینوفیچکرنگ 1875698 یونٹ رہی۔ مسافر گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ میں 11.15 فیصد، دو پہیہ گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ میں 22.82 فیصد اور تھری وہیلر کی مینوفیکچرنگ میں 13.76 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.