ETV Bharat / briefs

یوپی: 'کسان کریڈٹ کارڈ' کے لیے خصوصی مہم

author img

By

Published : Jun 29, 2019, 3:28 PM IST

اترپردیش حکومت نے کسانوں کو مرکزی حکومت کی اسکیم 'کسان کریڈٹ کارڈ' کی سہولت فراہم کرانے کے لیے خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

up-govt-to-launch-drive-for-kisan-credit-card-from-july-1


ریاستی برائے وزیر زراعت سوریہ پرتاپ شاہی نے سنیچر کو بتایا کہ مرکزی حکومت کے کسانوں کو کریڈٹ کارڈ فراہم کرانے کے فیصلے کے ضمن میں ریاست کے سبھی مستحق کسانوں کو اس کا فائدہ پہنچانے کے لیے یکم جولائی تا 31 جولائی تک خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کسان کریڈٹ کارڈ سے کسان زراعت کے لیے اپنی ضرورتوں کو پورا کرسکیں گے۔ یہ خصوصی مہم بینکوں، محکمہ زراعت و محکمہ ریونیو کے اشتراک سے چلائی جائےگی۔

انہوں نے بینکوں کو اس مہم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر زراعت نے بتایا کہ ریاست میں چھوٹے و متوسط کسانوں کی تعداد 2.21 کروڑ ہوگئی ہے، جو ریاست میں زراعت کا کام کرنے والے کسانوں کے 93 فیصدی ہے۔ان کسانوں کو مکمل آمدنی اور روزگار فراہم کرنا حکومت کی اخلاقی فرض ہے۔ حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے پوری طرح سے پرعزم ہے۔

Intro:Body:

gulam 1


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.