ETV Bharat / briefs

درگا خواجہ غریب نواز میں اس برس بھی عقیدت مند اعتکاف میں بیٹھ نہیں سکے

author img

By

Published : May 4, 2021, 5:16 PM IST

راجستھان کے ضلع اجمیر میں واقع حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی 'خواجہ غریب نوازؒ' کی درگاہ میں عالمی وبا کورونا کے دوران مسلسل یہ دوسرا موقع ہے جب عقیدت مند رمضان المبارک کے آخری عشرے میں معتکف نہ ہو سکے۔

Ajmer
Ajmer

تیسرا عشرہ نجات کا ہے اور اس میں عوام مساجد میں ہی اعتکاف میں بیٹھ کر عبادت و ریاضت کرتے ہیں۔

عالمی وبا کورونا کے سبب گذشتہ برس کی طرح رواں برس بھی رمضان المبارک میں گھروں میں ہی رہ کر روزہ دار عبادت کر رہے ہیں۔ ان دنوں ریاستی حکومت کے وبا ریڈ الرٹ سے قبل ہی تمام مذاہب کی عبادت گاہیں بند ہیں اور ایسے میں درگاہ شریف بھی بند ہے لہٰذا رمضان کے آخری عشرے میں عبادت کی مخصوص راتیں مسجد میں نہ رہ کر گھروں میں ہی گزاری جا رہی ہیں۔

سنی دعوت اسلامی اجمیر کے نگراں محمد معین الدین رضوی نے تمام روزہ داروں سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا گائڈلائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے انسانیت کے حق میں ملک اور دنیا کو کورونا سے نجات دلانے کی دعا کریں کیونکہ ان دنوں ان کی عبادت کا اثر عام دنوں کے مقابلے زیادہ رہتا ہے اور مانگی گئی دعا بھی قبول ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.