ETV Bharat / briefs

ایران میں بارش وسیلاب سے متعدد افراد ہلاک

author img

By

Published : Mar 27, 2019, 1:46 PM IST

ایران میں بارش اور سیلاب سے متعدد افراد ہلاک

ایران کے متعدد صوبوں میں سیلابی صورتحال کے باعث اموات کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے ۔

وزارت صحت کے مطابق ایران کے متعدد صوبوں میں سیلابی صورتحال کے باعث اموات کی تعداد30 ہوگئی جبکہ 110 افراد زخمی ہیں۔

ایران میں کئی روز کی مسلسل بارشوں کے بعد مختلف صوبوں میں غیر متوقع سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، موسلا دھار بارشوں سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں ہیں۔

سڑکوں پر چلتی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں، مکانات اور انفرااسٹرکچر کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، مسلسل بارشوں کے بعد متاثرہ علاقوں کی بجلی غائب ہوگئی ہے۔

ایران کے صد حسن روحانی نے تمام گورنروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مشہد ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدورفت متاثر ہےجبکہ ایرانی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Intro:Body:

aneesa


Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.