ETV Bharat / briefs

Yemen Blast: یمن میں دھماکہ، 21 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 9:16 AM IST

Updated : Jun 7, 2021, 12:48 PM IST

یمن کے وزیر اعظم معین عبد الملک سعید الصیری نے کہا کہ وسطی شہر ماریب میں گیس اسٹیشن پر دھماکہ حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے کا نتیجہ تھا۔

یمن میں دھماکہ، 21 افراد ہلاک
یمن میں دھماکہ، 21 افراد ہلاک

وسطی یمن میں پیر کے روز ایک بڑے دھماکے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے۔ یمن کے وزیر اعظم معین عبد الملک سعید الصیری نے کہا کہ وسطی شہر ماریب میں گیس اسٹیشن پر دھماکہ حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے کا نتیجہ تھا۔

حکومت نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں 5 سالہ مہاجر لڑکی اور اس کے والد شامل ہیں۔ اس سے قبل ہفتے کے روز یمن کے تیل سے مالا مال صوبے ماریب کے خلاف حوثی باغیوں کی جانب سے شروع کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے میں مجموعی طور پر 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یمن کے متحارب فریقین اور دیگر متعلقہ فریقوں کے مابین اقوام متحدہ کے ذریعے حال ہی میں ہونے والی بات چیت جنگ بندی کا کوئی معاہدہ پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سعودی عرب کی حمایت یافتہ حکومت اور ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے مابین چھ سال سے زیادہ کی خانہ جنگی میں یہ ملک پریشان ہوچکا ہے۔

این ایچ کے ورلڈ نے رپورٹ کیا کہ ماریب، شدید لڑائی کا محاذ ہے۔ اس سال کے آغاز سے ہی، حوثی مذکورہ شہر میں متعدد بار میزائل حملے کرچکے ہیں۔

Last Updated : Jun 7, 2021, 12:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.