ETV Bharat / briefs

کرناٹک میں آج رات سے 14 دن کا لاک ڈاون

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 6:57 AM IST

کرناٹک میں آج رات سے 14 دن کا لاک ڈاون
کرناٹک میں آج رات سے 14 دن کا لاک ڈاون

ریاست کرناٹک میں بڑھتے ہوئے کورونا متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے کرناٹک میں 27 اپریل رات نو بجےسے14 دن کے لئے لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے ۔اگلے 2 ہفتوں تک کرناٹک مکمل بند رہے گا۔

وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا کی زیر صدارت کرناٹک کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کرناٹک میں پیدا ہوئی کووڈ 19 کی سنگین صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ماہرین سے تبادلہ خیال کے بعد کرناٹک میں دو ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاون لاگو کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔اور اس دوران ریاستی حکومت نے لاک ڈاون کے دوران صرف ضروری اشیا کی دکانیں چار گھنٹوں کے لئے کھلی رکھنے کی اجازت دی ہے ۔جس میں سبزی پھل کرانہ کی دوکانیں صبح 6بجے سے 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔

گارمیٹس کار خانے ،مینو فیکچرنگ ادارے ، تعمیراتی کام، ڈپولپمنٹ ورکس، زرعی سرگرمیوں پر پابندی نہیں رہے گی، لیکن سرکاری اور نجی بس سروس بند رہے گی ۔میڈیکل اسٹورس اور اسپتال ، پٹرول پمپس کھلے رہیں گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.