ETV Bharat / bharat

Rahul Gandhi Slams BJP بی جے پی اڈانی کا اتنی سختی سے دفاع کیوں کررہی ہے، راہل کا سوال

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 10:45 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر اڈانی گروپ کے معاملے پر مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں سوالیہ لہجے میں کہا کہ بی جے پی حکومت اڈانی کا سختی سے کیوں بچاؤ کر رہی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو ایک بار پھر اڈانی گروپ کے معاملے پر مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت کو نشانہ بنایا اور سوال کیا کہ وہ ارب پتی تاجر گوتم اڈانی کا اتنی سختی سے دفاع کیوں کر رہی ہے۔راہل گاندھی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اڈانی گروپ کا مسئلہ اٹھایا، اصل سوال یہ ہے کہ بی جے پی اڈانی کا اتنی سختی سے دفاع کیوں کرتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اڈانی سے تعلق کے بارے میں پوچھتے رہیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اڈانی کے ساتھ مودی کے تعلقات اس وقت شروع ہوئے جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔

واضح رہے کہ ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اڈانی گروپ کئی دہائیوں سے اسٹاک میں ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ میں ملوث رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں اڈانی گروپ پر ہنڈنبرگ ریسرچ رپورٹ کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ غورطلب ہے کہ کانگریس اڈانی معالے میں مرکزی حکومت مسلسل تنقد کر رہی ہے۔ کانگریس نے کہا کہ وہ اڈانی معاملے پر خاموش نہیں رہے گی اور اس گھپلے کی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کا مطالبہ کرتی رہے گی۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری انچارج جے رام رمیش نے گزشتہ ہفتہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بڑے گھوٹالے کی تحقیقات کی مانگ کے حوالے سے تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہیں اور جب تک اس معاملے میں جے پی سی تحقیقات نہیں کرائی جاتی اپوزیشن کا یہ مطالبہ جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Criticized the Government 'مترکال' کے خلاف جمہوریت کو بچانے کی لڑائی لڑ رہا ہوں، راہل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.