ETV Bharat / bharat

عالمی ادارۂ صحت: کوویکسین عالمی قبولیت کی جانب گامزن

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 1:14 PM IST

بھارت بائیوٹیک کی جوائنٹ مینجنگ ڈائریکٹر سچیترا ایلا نے کہا تھا کہ ای یو ایل کا عمل کوویکسن کو عالمی سطح پر قبولیت دینے کے حوالے سے لیے جانے والے حتمی فیصلے سے محض ایک قدم دور ہے، کیونکہ جولائی میں رولنگ ڈیٹا کو شروع ہونا تھا۔

کوویکسین عالمی قبولیت کی جانب گامزن
کوویکسین عالمی قبولیت کی جانب گامزن

عالمی ادارۂ صحت جو اس وقت بھارت کی دوا ساز فرم بھارت بائیوٹیک کی کووڈ 19 کی ویکسین ' کوویکسین' کو ایمرجنسی یوز لسٹنگ ( ای یو ایل ) میں شامل کرنے والی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ابھی اس ویکسین کے ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہے۔

اپنی ویب سائٹ میں عالمی ادارہ صحت نے لکھا ہے کہ ابھی تک اس ویکسین کے حوالے سے فیصلہ لینے کی تاریخ کو طے نہیں کیا گیا ہے۔

حال ہی میں بھارت بائیوٹیک کی جوائنٹ مینجنگ ڈائریکٹر سچیترا ایلا نے کہا تھا کہ ای یو ایل کا عمل کوویکسن کو عالمی سطح پر قبولیت دینے کے حوالے سے لیے جانے والے حتمی فیصلے سے محض ایک قدم دور ہے، کیونکہ جولائی میں رولنگ ڈیٹا کو شروع ہونا تھا۔

مزید پڑھیں: Corona Virus Update: بھارت میں کورونا کے 30,093 نئے کیسز، 374 اموات درج

انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں یہ بھی کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے ای یو ایل میں کوویکسین کو شامل کرنے کے لیے کمپنی عالمی ادارہ کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ اسے جلد ہی اس میں شامل کرلیا جائے گا، ماضی میں بھی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھارت بائیوٹیک کی کئی دیگر ویکسین کو منظوری مل چکی ہے۔

بھارت کی دوا ساز کمپنی نے حال ہی میں کہا تھا کہ اس نے فیز 3 ٹرائلز سے کوویکسین کا حتمی تجربہ کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ علامت ظاہر کرنے والے کووڈ 19 پر تجربہ کرنے پر ویکسین 77.1 فیصد موثر اور B.1.617.2 ڈیلٹا ویرینٹ کے خلاف 65.2 فیصد تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.