ETV Bharat / bharat

Volleyball Tournament In Anantnag اننت ناگ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، شائقین کی کثیر تعداد کی شرکت

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 5:51 PM IST

اننت ناگ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، شائقین کی کثیر تعداد کی شرکت
اننت ناگ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، شائقین کی کثیر تعداد کی شرکت

ضلع اننت ناگ میں مقامی نوجوانوں نے ایک والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس کو دیکھنے کے لیے علاقے کے ہزاروں شائقین موجود رہے۔ ہرناگ کھنہ بل میں جاری والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پنجاب اور کشمیر کے درمیان کھیلا گیا اور اس میچ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود رہے۔ Volleyball Tournament Held In Anantnag

اننت ناگ: دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک بھارت میں بھی کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے مختلف محکموں اور مختلف اسکیموں کی تحت متعدد پروگرامز منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ دارصل کھیل نہ صرف تفریح ​​کا ایک ذریعہ ہیں بلکہ یہ زندگی کے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے ذریعہ مخلتف ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اقوام عالم کے درمیاں قربت بڑھتی ہے اور لوگوں کے درمیان تعاون کا جذبہ پیدا پوتا ہے۔ اسی سلسلے میں ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی کرکٹ کو پہلی ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ کرکٹ کو کھیلوں کا بادشاہ مانا جاتا ہے۔ لیکن کرکٹ کے ساتھ ساتھ کشمیر میں دیگر کھیلوں کے شائقین میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ Volleyball Tournament Held In Anantnag

اننت ناگ میں والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، شائقین کی کثیر تعداد کی شرکت

جس کی مثال اننت ناگ کے ہرناگ علاقے میں دیکھنے کو ملا۔ جہاں مقامی نوجوانوں نے ایک والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ جس کو دیکھنے کے لیے علاقے کے ہزاروں شائقین موجود رہے. ہرناگ کھنہ بل میں جاری والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پنجاب اور کشمیر کے درمیان کھیلا گیا اور اس میچ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود رہے۔ شائقین کی اتنی بڑی تعداد ضلع میں پہلی بار دیکھنے کو ملی ۔ اس چھوٹے سے اسٹیڈیم میں والی بال کے اتنے شایقین کی موجودگی اس بات کا اشارہ کر رہی کہ کرکٹ کے علاوہ یہاں کے نوجوان دیگر کھیلوں میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں تاہم نوجوانوں کو ایک اچھے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ Volleyball tournament played between punjab and kashmir

مزید پڑھیں:۔ Volleyball Tournament in Tral: ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام


یہ ٹورنامنٹ بی جے پی کے سینیر رہنما محمد رفیق وانی کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے اسطرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد والی بال جیسے کھیلوں کےلیے خوش آئیند قرار دیا اور کہا کہ ایسے پروگرامز کو حکومتی سطح پر بھی کروانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے نوجوانوں کو ایسے پروگرامز میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کےلیے ایک پلیٹ فارم ملتا ہوتا ہے ۔ رفیق وانی نے کہا کہ اسطرح کے پروگرام کا مقصد صحت مند اور منشیات سے پاک سماج کی تعمیر بھی ہے ۔ انکے مطابق وہ خود ایک والی بال کھلاڑی تھے اور والی بال کو فروغ دینے کی کوشش کریں رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع میں اس طرح کا پروگرام پہلی بار دیکھنے کو ملا اور امید کی جا سکتی ہے کہ مستقبل میں بھی نوجوانوں کو تفریح کے لئے کھل کود کے پروگرامز منعقد ہوتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.